نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے۔ اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا، جس کی بدولت کراچی کے شہری نادارا کی دیگر سروسز کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کا باآسانی اجرا اور اس کی تجدید کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کی ویب سائٹ کل سے بند کردی جائے گی، وجوہات کیا ہیں؟

حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں 3 نادرا بائیکرز کام کریں گے، جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں سروس کے لیے ایک ایک بائیک ہوگی، جلد ہی مزید 10 بائیکس شامل کی جائیں گی۔

بائیکر سروس کے بارے میں حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نمائندوں کو ضروری پروسیسنگ آلات پر مشتمل بیک بیکس سے فراہم کیے جائیں گے۔ گھر پر سروس کا انتخاب کرنے والے شہریوں سے 1000 روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی جس میں سروس کے 825 روپے اور ڈیلیوری چارجز کے طور پر 175 روپے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی عوامی سہولت، کراچی کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کا قیام

قبل ازیں، نادرا نے 17 جنوری سے اپنی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام سروسز کو موبائل ایپ پر منتقل کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔

جمعرات کو ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کردی جائے گی اور اب تمام سروسز موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آغاز بائیک سروس سہولت شہری کراچی نئی سروس نادرا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بائیک سروس سہولت کراچی کراچی کے کے لیے

پڑھیں:

نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز

— فائل فوٹو

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔

اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔

نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔


نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔

اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: 25 ہزار تنخواہ 5 ہزار کا چالان، شہریوں پر بھاری جرمانوں کے نفسیاتی اثرات پڑنے لگے
  • کراچی میں شہریوں کو ای چالان، ٹریفک پولیس کی اپنی خلاف ورزیاں
  • کراچی کے فٹ پاتھوں پر قبضے،کے ایم سی افسران کا دھندا جاری
  • جویر‌یہ سعود کا کراچی کے دفاع میں بیان، شہریوں کی سوچ پر تنقید
  • شہر کی سڑکیں یا کھنڈر ،شہریوں نے 60ارب ٹیکس دیا، سفر آج بھی عذاب سے کم نہیں
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل