2025-11-15@23:41:17 GMT
تلاش کی گنتی: 106

«نوجوان کی ہلاکت»:

(نئی خبر)
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدرِ مملکت نے شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔وزیرِاعظم کا جوانوں کی شہادت پر اظہارِ غموزیرِ اعظم...
    پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے مصر جی واہ کے قریب گائوں منہڑو میں نوجوان کی لاش دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، متوفی کی شناخت جمشید علی عمرانی کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق جمشید علی لائن مین تھا جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ دوسرے واقعے میں ہالانی میں کاشف کریانہ اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے دکان کا تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا ۔
    اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے شہر بولو کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ترک...
    وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی شورش زدہ سرحد کے قریب بائیں بازو کے گوریلیا ججنگوؤں کے پر تشدد حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ گوریلا کارروائیوں کے بعد حکومت اس میں ملوث گروپ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات معطل کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ صدر گستاو پیٹرو نے بے امنی کی تازہ لہر کے دوران جنگی جرائم کا الزام لگاتے ہوئے نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ پہلے سے ہی مشکلات کا شکار امن مذاکرات کو روک دیا۔ دو الگ الگ واقعات میں نیشنل لبریشن آرمی  کے جنگجوؤں نے حریف بائیں بازو کے گروپ اور طاقتور نیم فوجی کرمنل گینگ کو نشانہ بنایا...
    نارووال،ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کو آگ لگادی ہے
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے علاقہ شہید ملت روڈ پر ٹینکرز سے دو نوجوانوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقع میں دو شہریوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔