2025-11-04@16:38:59 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«چھوری 2»:
(نئی خبر)
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کراچی:سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 87روپے کی سطح پر آگئی...
اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے، اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اورعرب لیگ کے درمیان تعاون پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے۔ فو چھونگ نے کہا کہ عرب لیگ جغرافیہ، تاریخ، مذہب اور ثقافت میں اپنی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنازعات کی روک تھام اور ثالثی میں منفرد کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی برادری کو عرب ممالک کی تاریخی اور ثقافتی روایات کا بھرپور احترام کرتے ہوئے ان کے قومی حالات کے...
بیجنگ :18 جنوری کو جشن بہار کے تہوار کی مناسبت سے ” چھون یون ” کا پانچواں دن تھا، “چھون یو ن ” 2025 اسپیشل آفس کے مطابق، پورے چین میں لوگوں کے آمدورفت کی تعداد 207 ملین تک جا پہنچی ۔ ان میں سے قومی ریلوے پر 13.55 ملین مسافروں نے سفر کیا اور 821 مسافر ٹرینوں کا اضافہ کیا گیا۔ دریں اثنا، اسی دن قومی شاہراہوں پر مسافروں کی آمدورفت 191 ملین،ہوائی سفر کرنے والوں کی آمدورفت 2.26 ملین اور آبی گزرگاہوں پر مسافروں کی آمدورفت 6 لاکھ تیس ہزار رہی۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں نمایاں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔
لاہور: لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...
بیجنگ :14 جنوری 2025 کو چین کا” چھون یون” باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ ” چھون یون”، چین بھر میں بڑے پیمانے پر نقل و حمل کی سرگرمیوں کا ایک سیزن ہے جو چینی قمری نئے سال کے موقع پر آتا ہے، جس کو انسانی تاریخ میں سب سے بڑی انسانی ہجرت کے طور پر جانا جاتا ہے. ہر سال، آخری قمری مہینے کے 15 ویں دن سے اگلے سال کے پہلے مہینے کے 25 ویں دن تک، مجموعی طور پر تقریباً 40 دن، کروڑوں چینی اپنے گھر واپسی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ ملتے ہیں، اور نیا سال ایک ساتھ مناتے ہیں. چھون یون نہ صرف چین میں ایک منفرد ثقافتی منظر...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اور جب ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جاتا ہے میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔ لیکن یہ لوگ خود مذاکرات کے خلاف ہیں۔ کیا اس طرح کے ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے رویئے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کیا ایسے رویئے میں مذاکرات کا عمل آگے چل سکتا ہے ؟۔ اور اگر ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔ یہ لوگ قطعی طور پر مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں...
