سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
کراچی:سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔
عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 87روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کے نرخوں میں کمی کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 23روپے کی کمی سے 3327روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 20روپے کی کمی سے 2852روپے کی سطح پر آگئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے بعد ا ج کی کمی سے کی سطح پر
پڑھیں:
سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے گولی چل گئی، بازار شاپنگ کرنے آیا شخص جاں بحق
مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے بازار میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے اچانک گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق گولی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے بازار آئے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔