2025-11-19@06:02:25 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«یونیورسٹیوں میں علمی آزادی»:

(نئی خبر)
    نیا قانون پی ایچ ڈی اور پروفیسرزکو وائس چانسلر بننے سے نہیں روکتا بلکہ دیگر امیدواروں سے مقابلے کی ضرورت ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وائس چانسلروں کے تقرر اورکنٹریکٹ پر اساتذہ ملازم رکھنے کی حکومتی فیصلوں کے خلاف یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے یہ بیانیہ اختیار کیا۔ اس بیان کے بعد سندھ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ نے تدریس معطل کردی اور اساتذہ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوئے۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار اساتذہ اور وائس چانسلروں کے تقررکے لیے قواعد و ضوابط بنانے والے اعلیٰ تعلیم کے ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ حکومت کی نئی پالیسی کو یونیورسٹیوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا...
    خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
    اسلام آباد: ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی سال 24-2025 کی رینکنگ جاری کردی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی اور چین کی 2 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے درجے پر رہیں جب کہ پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا میں 401 سے 500 کی رینکنگ اور ایشیا کی رینکنگ میں 121 نمبر پر ہے، نسٹ یونیورسٹی ایشیا میں 152، کامسیٹس 157، ایئریونیورسٹی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد601 سے800 کی رینکنگ میں ہیں۔ سکھر آئی بی اے، یو ای ٹی ٹیکسلا اور مالاکنڈ یونیورسٹی بھی 601 سے800 کے درمیان ہے جب کہ بین الاقوامی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر سے اختیارات لے کر خود یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جس کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے اس قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی جامعات کے چانسلر ہوں گے۔ نئے قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جامعات سے متعلق اختیارات گورنر کے پاس تھے، تاہم اب یہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ نئے قانون...
    اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کی 19 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو 6 فروری تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کاحکم دیاہے،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدعاکی تھی کہ کیس میں اضافی دستاویزات جمع ہوئی جن کو پڑھنے کے لیے وقت درکار ہے، جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ ایک مہینے سے مقدمے کی دستاویزات جمع ہیں جائزہ لینا آپ کا کام ہے۔
    کراچی(جسارت نیوز)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مہاجروں کو تعلیم میں پیچھے رکھنے کیلئے نت نئے منصوبے تیار کئے جاتے رہے ہیں جس کا مقصد سندھ کے دیہی علاقوں کے نااہل طلباء کو کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی یونیورسٹیوں میں داخلے دلوانا اور اعلیٰ تعلیم یافتہ مہاجر نوجوانوںکو تعلیمی عمل سے دور رکھنا ہے۔ جس کیلئے پیپلزپارٹی کی متعصب صوبائی حکومت برسہا برس سے مہاجر دشمن سازشوںمیں مصروف ہے ، سندھ کے تعلیمی بورڈ جنہیں اب براہ راست متعصب دیہاتی سندھ جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں 2024ء میں ایم ڈی کیٹ میں جس طرح دھاندلی ہوئی وہ سب کے...
    فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ شاخ کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے بیورو کریٹس کو وی سی بنانے کے خلاف اساتذہ کا جمعرات کو جامعہ این ای ڈی میں اجلاس عمومی طلب کرلیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے تمام ممبران سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں میں پریس کانفرنس کریں اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ یہ اقدامات بیوروکریٹس کو وائس چانسلر (VC) کے عہدوں کو سنبھالنے کی اجازت دینے کےلیے حکومت کی خطرناک کوششوں اور یونیورسٹیوں میں فیکلٹی کی غیر مستقل تقرریوں کےلیے اس کی مسلسل حمایت کے جواب میں ہیں، جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خود مختاری اور تعلیمی معیار کےلیے نقصان دہ ہیں۔اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ...
    جامعہ پشاور : فوٹو فائل خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور بورڈز کے ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا۔گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کےلیے چانسلر کے نمائندے اور ممبرز مقرر کر دیے گئے۔ خیبر پختون خوا: مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر گرفتارمحکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان نے گورنر کا اقدام غیر آئینی قراردیتے  ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس اس مراسلےکا اختیار نہیں، یونیورسٹیز بل گورنر کےدستخط کیلئے بھیجا گیا ہے، گورنر کہتے ہیں یہ منی بل...