2025-11-26@20:30:14 GMT
تلاش کی گنتی: 229

«دتہ خیل»:

(نئی خبر)
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام  عمل میں آیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور  بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔...
    اویس کیانی : بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہوگیا ،محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام  ہوا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا ۔ بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں کے کمروں۔ واش رومز  اور کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا۔ شاندار سہولتوں کو سراہا۔ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر کو خراج تحسین پیش کیا ،لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ گوہر اعجاز...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر 19 مارچ کو دیر البلح میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے والے حملے اسرائیلی ٹینک کی جانب سے کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ دنوں غزہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا دیا۔ گزشتہ ہفتے غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر مبینہ طور پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک اور 5 دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں اقوام متحدہ کی کسی بھی عمارت پر حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا...
    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے کارروائی کرتے رہیں گے۔ ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کی دھمکی دیدی۔ واضح رہے کہ منگل کو اسرائیل نے غزہ جنگ بندی یکطرفہ...
    اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، کارروائی کرتے رہیں گے۔...
    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے، کیلے 10 فیصد، چینی 3.15 فیصد، انڈے 2.52 فیصد مہنگے ہوگئے۔مٹن، بیف، گڑ، گندم کا آٹا، چاول، ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے کپڑے، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری جانب پیاز 5.59 فیصد، چائے 4.47 فیصد، لہسن 3.89 فیصد، ٹماٹر 3.60 فیصد، دال چنا 3.49 فیصد، ماش 2.82 فیصد سستی ہوئی ہے۔آلو کی قیمت میں 2.60 فیصد، دال مسور 1.50 فیصد سستی، ڈیزل 2 فیصد...
    ایران نے اپنا دارالخلافہ تبدیل کرنا چاہتا ہے اور تہران کی جگہ ملک کے جنوبی ساحلی علاقے میں منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اپنا دارالحکومت تہران سے تبدیل کر کے جنوبی ساحلی علاقے مکران منتقل کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ دارالخلافہ تبدیل کرنے کا مقصد کیپٹل سٹی کو بھیڑ بھاڑ سے دور، پانی کی قلت کے خاتمے اور بجلی کے بحران کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تہران سمیت ملک کے دیگر بڑے شہر اس طرح کے مسائل سے دوچار ہیں، اس لیے حکومت نیا دارالحکومت مکران کے علاقے میں بنانے پر غور کر رہی ہے۔ فاطمہ مہاجرانی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر  ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی۔ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر  زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ایک تازہ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کے یوکرینی صدر  زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے مطالبے کے بعد ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس کی چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ ریئل اسٹیٹ کی غلط مالیت ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا اور ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتھارٹی کے ذریعے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پرسزائیں اور جرمانے ہوں گے ، اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کرانے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرسکے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو3 سال...
    کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا پھر استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، ایلون مسک کی سرکاری ملازمین کو ای میل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکہ میں سرکاری ملازمین کو ہفتہ کی سہ پہر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اپنے گذشتہ ہفتے کی اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔برطانوی خبر رساں ادارے ( بی بی سی ) کے مطابق یہ ای میل ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ ایلون مسک کی جانب کی سے بھیجی گئی ہے۔ایلون مسک نے اس سے قبل ایکس پر یہ ٹویٹ کی تھی کہ ’سرکاری ملازمین کو جلد ایک ای میل موصول ہو گی جس میں ان...
    اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے 4 لاشوں میں ایک شیری بیباس کی لاش کی جگہ کسی اور خاتون کی لاش بھیج دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اس الزام پر حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس غلطی کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے۔ ترجمان حماس نے بتایا کہ خاتون کی لاش جہاں محفوظ طریقے سے رکھی گئی تھی وہاں بھی اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی تھی۔ بیان میں بتایا گیا اس بمباری کے نتیجے میں وہاں لاشوں کی باقیات آپس میں مل گئی تھیں۔ لاشوں کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھا گیا تھا۔ حماس نے کہا کہ اسی وجہ سے لاش کی باقیات اِدھر اُدھر ہوگئیں اور یہ واقعہ رونما ہوا۔ اس...
    حکومت تاجروں اور ہول سیلرز سے واجب الادا ٹیکس وصول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی انکم ٹیکس ادائیگیاں پچھلے سال اسی مدت کے ٹیکس سے 100 ارب روپے زائد رہی، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سیلری کلاس نے 285 ارب ٹیکس جمع کرایا، سیلری کلاس نے گزشتہ مالی سال کے سات ماہ کے مقابلے میں 53 فیصد زائد ٹیکس دیا۔ ذرائع  نے کہا کہ  سیلری کلاس نے ایف بی آر کی توقع سے بیس ارب سے زائد جمع کرایا، پچھلے مالی سال تنخواہ دار طبقے نے مجموعی طور پر 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت گزشتہ بجٹ میں سیلری کلاس پر 75 ارب اضافی بوجھ...
    شرکا ہم رہبر کے فدائی ہیں کا ترانہ گاتے، ایرانی پرچم لہرا تے، امام خمینی، رہبر معظم انقلاب، دفاع مقدس کے شہداء اور شہدائے پولیس کی تصویریں اٹھائے جوش و خروش کیساتھ لاکھوں کی تعداد میں ریلی میں شریک تھے۔ اس تقریب میں بچوں کی نمایاں اور غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ میں شہید حاج قاسم سلیمانی میزائل کا ماڈل عوام کی توجہ کا مرکز رہا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم اللہ کے عنوان سے امام حسین اسکوائر تہران سےریلی کا آغاز ہوا اور لاکھوں شرکا آزادی اسکوائر  تک مارچ میں شریک ہوئے۔ ایرانی سال کے بہمن ماہ کی 22 تاریخ (11 فروری) کو انقلاب اسلامی کیا کامیابی کی سالگرہ پر جشن کے حوالے سے یوم اللہ کے عنوان سے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشتگرد افغان شہری نکلا جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہلاک دہشتگرد لقمان افغان صوبے خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشتگرد لقمان خان عرف نصرت کا تعلق خوست کے ضلع سپیرا سے تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ افغان دہشتگرد لقمان 6 فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا، دہشتگرد کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے 6 فروری 2025 کو کئے گئے آپریشن کے دوران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری مارا گیا۔(جاری ہے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت (افغان شہری) کے نام سے ہوئی جو کمال خان کا بیٹا، ضلع سپیرا، صوبہ خوست، افغانستان کا رہائشی تھا۔افغان شہری ہونے کے ناطے اس شخص کی لاش کی حوالگی کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔اس طرح کے واقعات...
    ’جیو نیوز‘ گریب  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشت گرد افغان شہری نکلا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں ہلاک دہشت گرد لقمان افغان صوبہ خوست کا رہائشی تھا، ہلاک دہشت گرد لقمان خان عرف نصرت کا تعلق خوست کے ضلع سپیرا سے تھا۔افغان دہشت گرد لقمان 6 فروری کو دتہ خیل میں آپریشن میں مارا گیا تھا۔ پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاکپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی لاش حوالے کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ایک اور افغان دہشت گرد مارا گیا،6فروری کو سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوا۔ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان کے نام سے ہوئی ہے ،مارا جانے والا افغان شہری افغانستان کے صوبے خوست کے ضلع سپیرا کا رہنے والا تھا۔
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 3 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، مارے جانے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک ہونے والے خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم...
    سٹی 42 :  شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج جہنم واصل کردیے ۔  خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات پر 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فائرنگ سے  3 خوارج ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والے خوارج برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کےدوران اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی ۔  پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں ۔  سورس : آئی ایس پی آر وزیراعظم شہباز شریف نے دتہ خیل میں فتنتہ الخوارج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) دو فروری بروز اتوار تہران سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نئے بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی۔ اس موقع پر تہران میں منعقدہ تقریب نقاب کشائی میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے شرکت کی۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے میزائل کی تصاویر نشر کیں، جسے ' اعتماد‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 1,700 کلومیٹر (1,056 میل) ہے اور یہ ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے ''سب سے حالیہ دنوں میں تیار کیا جانے والا بیلسٹک میزائل‘‘ ہے۔ ایرانی میزائلوں کی رینج کیا ہے اور یہ...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے گزشتہ روز دیے گئے اپنے ریمارکس  کے حوالے سے وضاحت کردی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔ آج سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل  نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ روز میری بات سے کنفیوژن پیدا ہوئی، میڈیا کی فکر نہیں لیکن کچھ ریٹائرڈ ججز نے مجھے فون کرکے رابطہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: وزارت دفاع کے وکیل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ گزشتہ روز میری بات سے کنفیوژن پیدا ہوئی، وضاحت کرنا چاہتا ہوں کل فیصلہ نہ ماننے سے متعلق ججز کا نہیں افراد کا ذکر کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہاہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنے دلائل ختم کر لوں گا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175میں ہے،فوجی عدالتیں الگ قانون کے...
    تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ نے صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، حالانکہ اسرائیل کو مکمل امریکی حمایت حاصل تھی۔   تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے غزہ کی مزاحمت کو شجاعت کی مثال قرار دی اور کہا کہ یہ اسرائیل کی طاقتور حکومت کے سامنے ایک بڑی کامیابی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ سفارتکاری کی مسکراہٹوں کے پیچھے اکثر بدنیتی اور دشمنیاں چھپی ہوتی ہیں، اس لیے ہمیں محتاط رہ کر مذاکرات اور بات چیت کرنی چاہیے۔
    تہران(صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جدوجہد نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ چھوٹے اور محدود غزہ نے ایسی صہیونی حکومت کوگھٹنوں کے بل گرنے پر مجبور کردیا، جو جدید اسلحے سے لیس اورامریکا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو مصر اور اردن یا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی...
    معراج نبی کریمؐ کا عظیم معجزہ ہے۔ حضر ت سیّد احمد سعید شاہ کاظمی لکھتے ہیں: ’’حضور نبی اکرم نور مجسم سید عالم ﷺ کے اخص خصائص اور اشرف فضائل و کمالات اور روشن ترین معجزات و کرامات سے یہ امر ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے حضورؐ کو فضیلت اسراء و معراج سے وہ خصوصیت و شرافت عطا فرمائی جس کے ساتھ کسی نبی اور رسول کو مشرف و مکرم نہیں فرمایا اور جہا ں اپنے محبوب ﷺ کو پہنچایا کسی کو وہاں تک پہنچنے کا شر ف نہیں بخشا اور اﷲ تعالیٰ نے اس عظیم و جلیل واقعہ کے بیان کو لفظ ’’سبحان‘‘ سے شروع فرمایا جس کا مفاد اﷲ کی تنزیہ اور ذات باری کا ہر عیب و...
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے تکلیف ہے کہ نوجوان کسی کے بہکاوے میں آکر جیل چلے گئے.جس سیاسی جماعت نے انہیں انتشار کا راستہ دکھایا وہ آج انہیں جیل میں پوچھنے بھی نہیں آتے.میں گلا پھاڑ کر جھوٹے وعدے نہیں کر رہی کہ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنا دوں گی . طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح میں نے دو بار بنا کسی قصور کے جیل کاٹی ہے آج میں بھی بدلے لینے شروع کردوں. آپ کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) غزہکی وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 109,571 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جو فلسطینی گروپ کے سات اکتوبر، 2023 کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ، لینسیٹ غزہ امن مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی مگر ڈیل ابھی نہیں، ذرائع غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد میں 499 اموات کا اضافہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ان فائلوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے جن کی معلومات نامکمل تھیں۔ وزارت کے اعداد...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیل کالونی کی سڑکوں کی خستہ حالی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تباہی کے باعث اسکول کی طالبات کا احتجاج، محکمہ تعلیم کے حکام سے اسکول کی عمارت کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ۔ اس موقع پر مظاہرین طیبہ، عائشہ، آمنہ، ماریہ، ریحانہ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجمہ نساء نے میڈیا کو بتایا کہ جیل کالونی میں قائم گرلز ہائی اسکول کی عمارت کو گرا کر اسکول کی تعمیر شروع کردی گئی، چند ماہ قبل 2 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کالونی روڈ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) میزان نیوز ایجنسی نے ایران کے صوبہ سمنان کے چیف جسٹس کے حوالے سے بتایا کہ ایران میں جاسوسی کے الزام میں زیر حراست سوئس شہری نے جمعرات کو جیل میں خودکشی کر لی۔ سوئس شہری کو تہران کے مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سمنان کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔ میزان نے صوبے کے محکمہ انصاف کے سربراہ محمد صدیق اکبری کے حوالے سے کہا، "آج صبح، ایک سوئس شہری نے سمنان جیل میں خودکشی کر لی۔ اس سوئس شہری کو سکیورٹی ایجنسیوں نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا... اور ان کے کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔" ایران نے پھانسی...