Jang News:
2025-04-25@11:59:24 GMT

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 خارجی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 خارجی ہلاک

فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 3 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، مارے جانے والے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک ہونے والے خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

 چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار
  • پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا "آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز
  • پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
  • بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی سازش کھل کر سامنے آگئی
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ