ے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل؛ محسن نقوی کا دورہ؛ گوہر اعجاز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اویس کیانی : بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہوگیا ،محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا
لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام ہوا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا ۔ بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں کے کمروں۔ واش رومز اور کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا۔ شاندار سہولتوں کو سراہا۔ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر کو خراج تحسین پیش کیا ،لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں میں عیدی اور عید گفٹس تقسیم کئے ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے دو بھائیوں حیدر علی اور ابراہیم علی کو اپنے پاس بلایا ۔ ساتھ بیٹھایا اور دونوں بھائیوں سے شفقت کا اظہار کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرکٹ کھیلنے والے بچے کامران سے ملاقات کی اور بچے کو اکیڈمی آنے کی دعوت دی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید گفٹ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہونے والے بچے کو پیار کیا اور دلاسہ دیا
فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں کو عید گفٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 2023 میں رات گئے بے آسرا بچوں کے اس ادارے کا دورہ کیا۔ ادارے کی حالت انتہائی خراب تھی۔ اسی رات گوہر اعجاز کو فون کیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ میں بہت زیادہ مٹی، کمروں کی حالت خستہ، کچن میں گندگی اور کیڑے مکوڑے پائے گئے۔ بچوں کو کوئی سنبھالنے والا نہیں تھا۔کئی کئی دن سٹاف نہیں آتا تھا۔ بچے حقیقی معنوں میں انتہائی بری حالت میں زندگی بسر کر رہے تھے۔ ایسے حالات تھے کہ انسان کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے تھے۔ گوہر اعجاز کو کہا کہ یہ کام سرکار کسی بھی صورت نہیں کرسکتی۔ زیادہ خوشی کی بات ہے کہ گوہر اعجاز کے کام کو ان کے بیٹے سلطان گوہر بہترین انداز میں آگے لے کرگئے ہیں۔ اللہ تعالی جزا دے۔
صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع
گوہر اعجاز نے کہا محسن نقوی کی رات 2 بجے کال ائی اور انہوں نے ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا –محسن نقوی نے بحالی کی ذمہ داری سونپی۔ میں نے زبان دی اور اللہ تعالٰی نے کامیاب کیا۔
سٹی @ 10 ، 28 مارچ ،2025
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوہر اعجاز
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔