2025-11-04@15:07:59 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 208				 
                «متاثرہ علاقوں کی بحالی»:
(نئی خبر)
	وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوئیٹ ہوم جیسا ایک ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری...
	محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت،چمن اور پشین سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں بارش اور شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔  پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدید برقرار رہی۔
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9  خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے اور  2 گرفتار ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے...
	شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9خوارج ہلاک، 4گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025  سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں...
	اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ آپریشنز میں 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہو گئے۔ دوسری جانب، ایشام کے علاقے میں بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔ آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی...
	لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے باعث خالی کرائی گئی املاک میں لوٹ مار اور چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گھروں میں چوریاں  اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار رہائشیوں کو آگ کے باعث انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔ ان میں سے بہت سے افراد بس ضروری سامنا لے کر گھروں کو چھوڑ گئے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے مزید 2 لاکھ رہائشیوں کو گھر چھوڑنے کے احکامات جاری کیے...
	امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مرکزی شہر ’لاس اینجلس‘ میں تاریخ کی خوفناک آگ سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار املاک تباہ ہو گئیں ہیں، 3 دن سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، جب کہ حکام نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مزید تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔  جمعہ کو لاس اینجلس کی مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ باوجود کوشش کے لاس اینجلس کے 2 زونز میں آگ ابھی تک پھیلی ہوئی ہے اور اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس آگ سے معاشی نقصانات 50 بلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں اس آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے خطرناک قدرتی...
