شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9خوارج ہلاک، 4گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9خوارج ہلاک، 4گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز سے نشانہ بنایا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحدی علاقے سے بھارتی سیکورٹی اہلکار کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) پاکستان رینجرز نے سرحدی علاقے سے بھارتی سیکورٹی اہلکار کو گرفتار کر لیا، بھارتی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔ پاکستان نے اہلکار کو حراست میں لینے سے متعلق بھارتی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ بی ایس ایس اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں فیلگ میٹنگ جاری ہے۔