پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9  خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے اور  2 گرفتار ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع  پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور  2 خوارج زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے

پڑھیں:

کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک

— فائل فوٹو

مردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک

ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق  کراچی سے ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار