2025-10-21@06:09:14 GMT
تلاش کی گنتی: 206

«کو ابھی تک»:

(نئی خبر)
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت  کی۔عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کے پی  نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں مذاکراتی میٹنگ کیلئے گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے اس لیے استثنیٰ کی درخواست دائرکی ہے۔  بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور سماعت کے بعد پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ بڑی عدالتوں میں حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائےگا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے بننے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو، ہمارا دعویٰ ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ 26 نومبر کو انہوں نے گولی چلائی، گولی کیوں چلائی، اس کی...
    ملتان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا  ہے کہ امت کی قیادت جب تک علما نے کی تو کوئی فتنہ نہ تھا لیکن جب سے سیکولر طبقہ مسلط ہوا ہے تو ملک برباد ہورہا ہے،  19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک علماء نے حکمرانی کی ، مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ  ہیں، خود کو لبرل کہنے والے  بھی قومیت کا نعرہ لگاتے ہیں۔ علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دین میں مسلسل جہدوجہد کرنے کا حکم دیاہے، اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے ہمیں اپنی دعوت کو تیز کرنا ہوگا، ملک میں بدامنی کے سبب عوام...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ جب سماعت شروع ہوئی تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو عدالت نے کہا کہ کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں جسٹس امین الدین نے کہا کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے اس کو مختصر رکھیے گا۔جسٹس امین الدین نے دوران سماعت کہا کہ ججز کے اس حوالے سے سوالات ہوئے تو آخر میں اس کو بھی دیکھ لیں گے،خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ عدالت کے سامنے آج...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے رویے پر پھٹ پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں، اب کوئی بولے گا تو بھرپور جواب دوں گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پارٹی کا ساتھ ہے پھر یہ پارٹی اپنی جیب میں رکھیں۔ پارٹی کے کچھ لوگ چاہتے ہیں ٹی وی پر مت آؤں لیکن اب آؤں گا۔ علیمہ خان کی عزت بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کی وجہ سے ہے۔ میرے خلاف کوئی بیان دے گا تو جواب دوں گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مولانا فضل الرحمنٰ کو اعتماد میں لینا نہیں بنتا تھا۔...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی نہیں پہنچا۔ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پارٹی قیادت، وکلاء اور فیملی میں سے بھی کوئی ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کی اجازت تاحال نہیں ملی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے...