بانی کی رہائی تک پارٹی کا ساتھ ہے پھر اپنی جیب میں رکھیں: شیر افضل
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کے رویے پر پھٹ پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں، اب کوئی بولے گا تو بھرپور جواب دوں گا۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پارٹی کا ساتھ ہے پھر یہ پارٹی اپنی جیب میں رکھیں۔ پارٹی کے کچھ لوگ چاہتے ہیں ٹی وی پر مت آؤں لیکن اب آؤں گا۔ علیمہ خان کی عزت بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کی وجہ سے ہے۔ میرے خلاف کوئی بیان دے گا تو جواب دوں گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مولانا فضل الرحمنٰ کو اعتماد میں لینا نہیں بنتا تھا۔ سلمان اکرم راجہ اور میرے معاملے میں میری طرف سے سیز فائر ہے۔ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور پارٹی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت میں اختلافات ختم کرنے کیلئے سامنے آ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے شیر افضل مروت کو خیبر پی کے ہاؤس بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کے جتنے مسائل ہیں انہیں پارٹی کے اندر حل ہونا چاہئے۔ علی امین گنڈا پور کا فون آیا اور خیبر پی کے ہاؤس میں ملاقات بھی ہوئی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ کوئی شک نہیں بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات پہنچائی جاتی ہیں، مجھے شوکاز دے کر بیدخل بھی کیا گیا تھا، میرا قصور کیا تھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آئیں؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہں ہوں گا، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے پیچھے پڑتے ہیں۔ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا وہ بھی واپس لے لیا۔ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی اور میرا باس بننے کی کوشش نہ کرے۔ سپیکر کی ذمے داری ہے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا۔ سپیکر کو کسی جانب سے اجلاس کی استدعا کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت پارٹی کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے