اسرانی جی کی موت کی خبر سُن کر شدید غمزدہ ہوں، اکشے کمار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کی موت پر فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوردھن اسرانی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اسرانی جی کے انتقال کی خبر سن کر شدید غمزدہ ہیں۔ اکشے کمار کے مطابق صرف ایک ہفتہ قبل وہ فلم حیوان کے سیٹ پر اسرانی سے ملے تھے، جہاں انہوں نے نہایت محبت سے گلے لگایا تھا۔
اکشے کمار نے کہا کہ انہیں ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب بھوت بنگلہ اور حیوان جیسی فلموں میں اسرانی کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ اکشے کا کہنا تھا کہ ’اسرانی ایک نیک دل اور بے مثال مزاحیہ حس رکھنے والے فنکار تھے‘۔
Speechless with grief at the passing of Asrani ji.
اسرانی کے منیجر بابو بھائی تھیبا کے مطابق اداکار کا انتقال ممبئی کے علاقے جوہو میں نیدھی اسپتال میں ہوا، جس کے بعد ان کی آخری رسومات سانتا کروز کے کریماٹوریم میں ادا کی گئیں جس میں قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔
بابو بھائی تھیبا کے مطابق ان کے گھر والوں میں بیوہ منجو اسرانی، بہن اور بھانجا شامل ہیں کیونکہ گوردھن اسرانی کی کوئی اولاد نہیں تھی۔
یاد رہے کہ پانچ دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر میں اسرانی نے بھارتی سنیما کو کئی یادگار کردار دیے اور اپنی مزاحیہ و جذباتی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔ ان کے مزاحیہ کردار اور ڈائیلاگز آج بھی مداحوں اور ناظرین میں مشہور ہیں جو سنتے ہی مداح ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اکشے کمار
پڑھیں:
تربت سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سی پیک روڈ پر پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ویگو اور زامباد گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، لیویز مزید تحقیقات کررہی ہے۔