دھند کے باعث ایم ون موٹروے پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند ہے۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق پشاور کی فضا میں آج پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 634 ریکارڈ کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11 شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند کردی گئی، قومی شاہراؤں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔