2025-11-05@11:16:09 GMT
تلاش کی گنتی: 305
«مستقل پوسٹوں»:
(نئی خبر)
دبئی () ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔ دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے...
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )مرٹوریئس کالج اے لیول کی جانب سے منعقد ہونے والے “انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ 2025 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 200 سے زائد اے لیول او لیول، انٹرمیڈیٹ اور آغا خان کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اولمپین دانش کلیم تھے جنہوں نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل کسٹم اسپورٹس کمپلیکس نعیم احمد پرنسپل عامر ارشد اور ٹورنامنٹ کے صدر عبدالرفع میزبان کی حیثیت سے موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں شامل کھیلوں میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال ودیگر کھیل شامل تھے۔
کراچی : مرٹو رئیس کالج اے لیول کے تحت انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : مرٹو رئیس کالج اے لیول کے تحت انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو