انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک )مرٹوریئس کالج اے لیول کی جانب سے منعقد ہونے والے “انٹر کالج اسپورٹیریس ٹورنامنٹ 2025 کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 200 سے زائد اے لیول او لیول، انٹرمیڈیٹ اور آغا خان کے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی اولمپین دانش کلیم تھے جنہوں نے طلبہ کے جوش و جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل کسٹم اسپورٹس کمپلیکس نعیم احمد پرنسپل عامر ارشد اور ٹورنامنٹ کے صدر عبدالرفع میزبان کی حیثیت سے موجود تھے۔ٹورنامنٹ میں شامل کھیلوں میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال ودیگر کھیل شامل تھے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے اور ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس تھی تاہم بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے بعد پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بھی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔