آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ، بڑابھرپور اور سنسنی خیز مقابلوں کے تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
دبئی () ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔
دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے جس سے ناقابل فراموش ٹورنامنٹ کے لیے جوش و خروش میں اضافہ ہوا۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سفیر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ گزشتہ برس اس سال بھی محنت کی گئی وہ حیرت انگیز تھی۔ یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ لوگ ٹورنامنٹ میں شامل ہوتے ہیں اور اس میں مشغول ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سیزن اس سے بھی بہتر ہوگا۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ میلے میں دنیا کے چند بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹورنامنٹ کے 15 میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی ایل ٹی 20
پڑھیں:
ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ہفتوں کا آغاز ہو گیا۔
منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ میں دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والے اس سلسلے میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان، مصر، شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے۔
ان ہفتوں میں متعلقہ ممالک کے روایتی رقص، موسیقی، دستکاری، لباس اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا، جبکہ ان ممالک کے معروف فنکار بھی پرفارم کریں گے۔
ریاض سیزن حکام کے مطابق سویدی پارک میں کھانے پینے کے خصوصی اسٹالز، روایتی بازار، اور مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں جو زائرین کو تفریح اور معلومات دونوں فراہم کریں گی۔
بچوں کے لیے بھی ایک علیحدہ زون قائم کیا گیا ہے، جہاں انٹرایکٹو گیمز اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے اُنہیں مختلف ممالک کے کلچر سے روشناس کرایا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن کا مقصد سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔
ہر سال یہ زون ملکی و غیر ملکیوں کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز رہتا ہے، جو مختلف قومیتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔