2025-11-03@09:45:01 GMT
تلاش کی گنتی: 330
«چین کے زرمبادلہ کے ذخائر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد کا ایک اور ترقیاتی منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اس اہم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے قریبسرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کے دو انڈر پاسز کی فنشنگ جاری۔اسفالٹ کا کام تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ،4 فروری...
یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا، نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کے بارے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ہمارا معیار وہی ماضی کا "عدم اعتماد" ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران و نئی امریکی حکومت کے درمیان کسی خاص پیغام کا تبادلہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام کی ترسیل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ کوئی مخصوص پیغام بھیجا گیا ہے اور نہ...
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران کسی چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت نہیں کی.نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو غلط رنگ دیا۔سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی جب کہ ایک مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہفتے کو امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان رپورٹس کو پروپیگنڈہ قرار...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے...
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش رفت نہ ہونے کے باعث مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکے ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیارنہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے مذاکرات کے آغازسے ہی کافی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، سات دن ختم ہونے کے بعد مزید مزاکرات کی گنجائش نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے دوبارہ بات کرنے کے لیے کوئی بات کی تو ہم عمران خان سے مشاورت کریں گے، اس کے بعد ہی ہم...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب کمیشن بنانے میں تاخیر کے باعث بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، اب مذاکرات سے متعلق پارٹی کا وہی فیصلہ ہے جو عمران خان نے کہا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے جو کہا پارٹی اسی فیصلے کو آن کرتی ہے اور سب کا یہی فیصلہ ہے کہ کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر مذاکرات میں نہیں جائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کے گنجان علاقے پریٹ آباد یونین کونسل نمبر7 کے وائس چیئرمین فیض الحسن پر شرپسندوں کی جانب سے اچانک قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن قاتلانہ حملے میں وائس چیئرمین فیض الحسن بال بال بچ گئے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی ریحان اَنصاری شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ریحان اَنصاری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ریحان انصاری کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کی اِطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔خیال رہے کراچی میں...
حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کردیا۔ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا، فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہوگئے ۔ چیئرمین پی اے سی کے...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت اور تحریک انصاف نے اتفاق رائے سے جنید اکبر کو بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کردیا جبکہ ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان، قاسم نون اور پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین کی تائید کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے جنید اکبر کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا۔ نومنتخبچیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ خیال رہے تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم...
کراچی: چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات پر عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر نوٹس لیا ہے اور آئی جی سندھ کو انکوائری اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ حکوتم سندھ ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور ہدایت...
پاکستان تحریک انصاف کے کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامرڈوگر، وجہیہ قمر، سرداریوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار یوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جو کہ آخرکار حل ہوگیا ہے۔ مزید :
جنید اکبر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کیلئے کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا جو کہ بلا آخر حل ہوگیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخاب کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 5رکنی پینل حکومت کو بھجوادیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عامر ڈوگر نے چیف وہپ طارق فضل چودھری کو نام ارسال کئے،عمرایوب، عامر ڈوگر، شیخ وقاص، جنید اکبر اور خواجہ شیراز کے نام شامل ہیں۔ مزید :
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے اعلان کیا کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کے ضوابط کی تعمیل کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان کی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام ’پاکستان‘ دکھایا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین تمام ٹیموں کو لازمی قرار دیتے ہیں کہ وہ اپنی جرسیوں پر میزبان ملک کا نام لکھیں، قطع نظر اس کے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہیں بھی ہو۔ یہ مشق بھارت، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی میزبانی کے حالیہ ٹورنامنٹس میں دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری کا کہنا ہے کہ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہر یونیفارم سے متعلق آئی سی سی اصول...
بنگلا دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بنگلا دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے، بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے، بنگلا دیش نے اپنی درآمدی ضروریات کے لئے پاکستان کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلا دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا، گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد...
حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں نان فائلرز پر سختیاں بڑھائی جارہی ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے نئے ٹیکس قانون کے تحت نان فائلرز پر عائد نئی پابندیوں کے حوالے سے بریفننگ دی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نئے ٹیکس قانون کے تحت ٹیکس ریٹرن فائلر کی اہلیت پر ترامیم کی گئی ہے، نان فائلرز اب کسی بینک میں کرنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے۔ تاہم 5 سے 10 مرلے کے مکان خریدنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔...
چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری،صائم کی جگہ متبادل لانے کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب...
چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں باہمی رابطوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، امید ہے کہ امریکی صدر کی نئی مدت کے دوران چین اور امریکہ کے تعلقات کا اچھا آغاز ہو گا، اور ہم نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات میں زیادہ پیش رفت کے لیے تیار ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے پاکستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں جدیدیت لانے کے لیے کراچی میں ایک عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا مظہر ہے، جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس منصوبے کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ یونیورسٹی میڈیا کی تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں نئے معیار قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا...
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں آسیان کے 10 ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حال ہی میں، تھائی-میانمار کی سرحد کے ساتھ آن لائن گیمبلنگ اور الیکٹرانک فراڈ کے واقعات کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے، جس سے چین سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے اہم مفادات کو خطرہ اور نقصان پہنچا ہے اسی لئے اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ ممالک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سخت اقدامات کریں گے، اور آن لائن گیمبلنگ اور الیکٹرانک فراڈ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے اور مجرموں کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گزشتہ روز کی اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزم مسرت جمشید چیمہ کے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق عدالتی کارروائی میں مداخلت، ہنگامہ آرائی پر مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کے عدالت داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی۔وکیل علی عمران پر دوران کارروائی استغاثہ کے گواہوں کو دھمکانے کے بھی الزامات ہیں، ان کے داخلے پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت عائد کی گئی۔عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا، اور ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کو اپنی...
روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس ایونٹ تک ٹیم کی قیادت کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ روہت شرما نے 2024 کا ٹی20...
سٹی42:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیاٹاک, کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے، چار ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فیصلہ اعلان کرنے میں تاخیر ہوجاتی ہے،گزشتہ روز بتایاگیاتھا کہ فیصلہ سنایاجائےگا،عدالت نے فیصلہ دیناہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے۔فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے،مذاکرات ملک میں سیاسی نظام کرنے کے لیے بہتر ہے،مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں، درخواستیں التواء پر ہیں۔چار ماہ کے اندر مینڈیٹ...