پاکستان تحریک انصاف کے کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامرڈوگر، وجہیہ قمر، سرداریوسف زمان اور دیگر نے جنید اکبر کی تائید کی۔نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

مزید یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب، پرتگال اور جرمنی بھی تیار ہوگئے

لندن/برلن: فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا عالمی رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ برطانیہ اور فرانس کے بعد اب پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال ایک خودمختار ملک ہے اور اپنی خارجہ پالیسی آزادانہ طور پر تشکیل دیتا ہے۔

ادھر جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور فلسطینی قیادت کے درمیان دو ریاستی حل پر مذاکرات کا عمل بحال نہ ہوا تو جرمنی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں برطانیہ، فرانس، مالٹا اور کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

فلسطینی ریاست کے حق میں یہ عالمی بیانیہ اسرائیل پر دباؤ بڑھانے اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئروکیل جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • مزید یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب، پرتگال اور جرمنی بھی تیار ہوگئے
  • 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو سزا، اکبر ایس بابر کے پی ٹی آئی قیادت پر الزامات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ مصر، صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
  • کراچی :گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
  • چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی، سرچ کمیٹی کا اہم اجلاس، قائم مقام چیئرمین نے چارج سنبھال لیا
  • آسٹریلیا؛ 16 سال سے کم عمر بچوں پر یوٹیوب اکاؤنٹ بنانے پر پابندی؛ خلاف ورزی پر جرمانہ
  • ہم سب کے سنجو بابا 66 سال کے ہوگئے
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے؛ حاملہ خاتون اور قیدیوں سمیت 27 افراد ہلاک
  • چینی بحران، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ایف بی آر اور وزارت صنعت سے سخت سوالات، شوگر ملز مالکان کے نام طلب