پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کردیا۔ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا، فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہوگئے ۔ چیئرمین پی اے سی کے لیے پی ٹی آئی نے نئے ناموں کا پینل تیار کرلیا جس میں سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا نام نکال دیا گیا اور ان کی جگہ عادل بازئی کا نام پینل میں شامل کیا گیا ہے ،تاہم ذرائع نے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جنید اکرم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تحریک انصاف کے جنید اکبر کے نام
پڑھیں:
پولیس کی حماد اظہر کے گھر آمد، ملازمین سے پوچھ گچھ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت خروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے ایکس پیغام میں کہا " میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد۔ تین پولیس کے ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گجھ کرتے رہے۔"
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے، والد کے انتقال کی وجہ سے وہ منظر عام پر آئے۔ ان کے والد این اے 129 سے ایم این اے تھے۔ تحریک انصاف نے حماد اظہر کو یہاں سے ضمنی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے یہ چہ میگوئیاں بھی کی جاتی رہیں کہ حماد اظہر کو ن لیگ کی طرف سے بھی ٹکٹ کی آفر ہے لیکن یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب حماد اظہر نے عمران خان اور اپنے والد کو درویش شخصیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، ترجمان
مزید :