وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران کسی چین مخالف گروپ کی تقریب میں شرکت نہیں کی.نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کو غلط رنگ دیا۔سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی جب کہ ایک مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ گروپ کی میزبانی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہفتے کو امریکی شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان رپورٹس کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکا میں تعلقات عامہ کی فرم ’گنسٹر اسٹریٹجیز ورلڈ وائیڈ‘ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس کو ’پروپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا .

تاہم ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیر داخلہ رواں ہفتے امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف تقریبات میں شرکت کی اور اہم ملاقاتیں کیں۔ریڈیو پاکستان کے مطابق محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ریاست پاکستان اور حکومت کے بارے میں بہت زیادہ گندگی پھیلائی جا رہی تھی. جسے صاف کرنا ضروری تھا، انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کریں، وہ آپ کا حق ہے. لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک موثر پلان بنانا ہے. دہشت گردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ریاست پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا .اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر داخلہ نے واشنگٹن میں امریکی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی جب کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تقریب میں شرکت وزیر داخلہ پاکستان کے امریکا کے محسن نقوی انہوں نے کے دوران کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلی تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ملاقات بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصا نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت 
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت