2025-11-04@15:07:42 GMT
تلاش کی گنتی: 410

«تفریحی مقامات پر»:

(نئی خبر)
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان، امریکا اور فلپائن نے ایک آن لائن اجلاس میں بحری سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ جاپان کے وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے ساتھ 30 منٹ کی وڈیو کانفرنس کی۔تینوں رہنماؤں نے جزوی طور پر چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ آئندہ ہفتے صدر بائیڈن کی مدتِ عہدہ مکمل ہونے کے بعد بھی بحری اور اقتصادی سلامتی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرتے رہنا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب جاپان کے حکمران اتحاد کے عہدے داروں...
     اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سربراہ پیر پگارا سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پیر پگارا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نیک تمناﺅں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشارت ہوئی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل...
    نیب نے محکمہ آبپاشی کے انجینئر نعیم میمن کے خلاف تحقیقات شروع کردی جس کے لیے سیکریٹری آبپاشی سندھ کو خط لکھ دیا گیاجس میں انجینئر نعیم میمن کو چودہ جنوری کو طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اُن کے خلاف ایک کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے، نعیم میمن جمڑاؤ ، مٹھڑاؤ تھر ڈویژن میرپورخاص میں مالی بے قاعدگی میں ملوث ہیں، نعیم میمن کا سروس پروفائل دیں جس میں تقرریوں کی تفصیلات ہو ،پرسنل فائل دیں۔ جس میں سالانہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کی تفصیلات شامل ہو۔میرپورخاص ڈویژن میں پانچ سال میں جتنے بھی افسر تعینات ہوئے ہیں ان کی تفصیلات دیں۔تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا مطلب جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔...
    راولپنڈی: آئی سی سی کا وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کررہا ہے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دیراولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک) چمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں ہفتہ کو پنڈی کرکٹ اسٹڈیم کا دورہ کیا اور وہاں چمپیئنز ٹرافی کے انعقادکیلیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے 6 رکنی وفدنے راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ و دیگر متعلقہ حکام نے جاری تزئن و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی۔19...
    وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی اور نجی عازمین حج کے پیکیج کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج سکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج سکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی سکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کریں۔ ترجمان کا...
    اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے نجی حج اسکیم سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے بکنگ کا شیڈول اور پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں۔ حکومت کی جانب سے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی اداروں کو 10 سے 31 جنوری 2025 تک بکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے بنیادی پیکیج کی قیمتیں 10 لاکھ 75 ہزار سے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں، تاہم اضافی سہولیات کے حامل پیکیجز، جن کی قیمت 30 لاکھ سے زیادہ ہوگی، انہیں’’حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی‘‘ کی منظوری درکار ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 30 لاکھ سے زائد مالیت کے پیکیجز کی فروخت اور خریداری کے...
    ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی  کے اجلاس میں ملک میں دریاؤں اور نہروں پر تجاوزات  کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شہادت اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر مصدق ملک اور سیکرٹری آبی وسائل شریک  ہوئے۔ اجلاس میں دریاؤں اور نہروں کے قریب زمیوں پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات پیش  کی گئیں۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں سوال کیا کہ بتایا جائے عدالتوں میں قبضے کے کتنے کیسز ہیں اور صوبوں میں کہاں کہاں ایسا ہوا۔ آپ نے سپارکو کو خط لکھنا تھا کہ کہاں کہاں زمین پر قبضہ ہوا۔اگر قبضے نہ ہوتے تو سیلابی صورتحال تشویشناک نہ ہوتی۔ اجلاس میں سندھ اور  پنجاب میں...
    ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔چھپری ریسٹ ہاؤس کرم میں ہونے والی ملاقات میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور دیگر حکام موجود تھے۔وفد کے رکن حاجی محمد شریف نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمائدین کے وفد کی سربراہی فرمان اللہ اور عادل استاد کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مخصوص گاڑیوں کا قافلہ اپر کرم سے گزارنے کےلیے تعاون مانگا، انسانی بنیادوں پر کانوائے کو گزرنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔حاجی محمد شریف نے مزید کہا کہ مقامی سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کانوائے اپر کرم پہنچا، فی الحال ایک دن کےلیے مخصوص فوڈ آئٹم لے جانے کی حامی...