ضلعی انتظامیہ، کرم عمائدین ملاقات کی تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔
چھپری ریسٹ ہاؤس کرم میں ہونے والی ملاقات میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور دیگر حکام موجود تھے۔
وفد کے رکن حاجی محمد شریف نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمائدین کے وفد کی سربراہی فرمان اللہ اور عادل استاد کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مخصوص گاڑیوں کا قافلہ اپر کرم سے گزارنے کےلیے تعاون مانگا، انسانی بنیادوں پر کانوائے کو گزرنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
حاجی محمد شریف نے مزید کہا کہ مقامی سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کانوائے اپر کرم پہنچا، فی الحال ایک دن کےلیے مخصوص فوڈ آئٹم لے جانے کی حامی بھری۔
اُن کا کہنا تھا کہ مخالف فریق کا رویہ دیکھ کر اگلے قافلے کے گذرنے پر مشاورت کریں گے، ہمارے تعاون کو کوئی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وفد کے رکن نے یہ بھی کہا کہ ہم مخالف فریق کے ساتھ نہیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے ہیں، مندوری میں بگن متاثرین کا پرامن دھرنا جاری رہے گا۔
حاجی محمد شریف نے کہا کہ اسلحے کے خلاف آپریشن کےلیے کسی کی رضا مندی یا اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، ہم نےمطالبہ کیا کہ دوسرا فریق خود بنکرز مسمار اور اسلحہ جمع کرے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ جلد نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ سے بگن بازار جلانے والوں کی عدم گرفتاری پر بھی بات کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان اور روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات پاک روس باہمی سیاسی مشاورت کے چھٹے دور کے تحت ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ فریقین نے سیاسی، معاشی، تجارتی، توانائی، دفاع، اور علاقائی امور سمیت عالمی سطح پر تعاون کے امکانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی روابط کو مزید تقویت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ وفود کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ناسا اور روس کے خلاباز خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین کی طرف واپس روانہ
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام، خودمختاری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے باقاعدہ رابطے جاری رکھیں گے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندرے روڈنکو اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ اسپیشل سیکریٹری وزارت خارجہ شفقت علی خان روس روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو شفقت علی خان