2025-11-03@22:41:23 GMT
تلاش کی گنتی: 509

«ایم جی موٹرز»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، جس میں مختلف اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات پیش کی جائیں گی، جبکہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2025 بھی ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔   خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے لیے 8 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجراء پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اس گرانٹ سے متعلق نوٹس پیش کریں گے، جب کہ پی آئی اے کے طیاروں کے گراؤنڈ ہونے پر شیری رحمان بھی نوٹس لائیں گی۔   اس کے علاوہ، مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز اپنے اپنے امور...
    بدین (نمائندہ جسارت) موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن بدین کا جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد مغل آٹوز پر ہوا۔ اجلاس میں شہر بھر کے موٹر سائیکل شور رومز کے مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے اراکین نے متفقہ طور پر عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق علی مرتضیٰ ندیم مغل کو صدر، عبداللہ چانڈیو جنرل سیکرٹری، سلطان بوھڑ سینئر نائب صدر، راجہ عبدالغفار رستمانی نائب صدر ، شہریار وقار خواجہ جوائنٹ سیکرٹری ، علی ملک رابطہ سیکرٹری اور عبدالغفار کو خزانچی منتخب کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل شو روم ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخاب کے موقع پر تاجر رہنما ندیم مغل اور دیگر موٹر سائیکل شو...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا کی درخواست پر آئندہ سماعت تک آئی بی اے اور دیگر فریقین جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔    ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،  جس یں  درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا۔ سوالنامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔  درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے۔ ایم ڈی کیٹ میں  ہونے والی ماضی کی بے ضابطگیوں...
    کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پر دھبہ ہے، اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔ سعدیہ جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کے پورے منصوبے کا دسمبر تک افتتاح ہوگا، یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔
      سعدیہ جاوید— فائل فوٹو  ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح ہو رہا ہے جو دسمبر تک پورے منصوبے کا افتتاح ہو گا۔ سعدیہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے منسوب کرنے کا فیصلہکراچی ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی... انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت  نے مزید کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پردھبہ ہے اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔
    گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد زمان اور آصف اشرف شامل ہیں، ملزم محمد زمان انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو منڈی بہاءالدین اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے، ملزم محمد زمان شہریوں کو غیر قانونی بارڈر پار کروانے میں ملوث ہے، ملزم سال 2020ء سے...
    ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کا غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، کالے شیشے والی گاڑیوں، رفلیکٹ لائٹس کا استعمال نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سختی سے اسنپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔دوران مہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے...