ٹنڈومحمد خان،ٹریفک پولیس کا غیر لائسنس یافتہ ڈرائیور کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کا غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، کالے شیشے والی گاڑیوں، رفلیکٹ لائٹس کا استعمال نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سختی سے اسنپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔دوران مہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چھوٹی بڑی 95 مختلف اقسام کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور چنگچی رکشوں کو تحویل میں لے کر تھانوں پر منتقل کیا گیا۔جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیاں چالان کی گئی اور 6000 روپے سے زائد جرمانہ عائد کرکے چالان کئے گئے ۔ اس حوالے سے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے متعلقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں اور شاہراہوں پر ناکہ لگا کر ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی روزانہ کی طرح آج سخت چیکنگ کی گئی۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ افسران بالا کے احکامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، بغیر لائسنس موٹر سائیکلیں و گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لہٰذا ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے پولیس سے تعاون کریں اگر کوئی پولیس افسران یا جوان آپ سے گاڑی کے کاغذات یا ڈرائیونگ لائسنس طلب کرے تو فوراً دِکھائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔