سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، جس میں مختلف اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں ٹیکس قوانین میں ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات پیش کی جائیں گی، جبکہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بل 2025 بھی ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے لیے 8 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجراء پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اس گرانٹ سے متعلق نوٹس پیش کریں گے، جب کہ پی آئی اے کے طیاروں کے گراؤنڈ ہونے پر شیری رحمان بھی نوٹس لائیں گی۔
اس کے علاوہ، مختلف قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز اپنے اپنے امور پر رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے، اور سال 2022 کے این ایف سی ایوارڈز پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وفاقی وزیر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس،جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کا بجٹ زیر غور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت جمعرات کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ کا جائزہ ، انتظامی اُمور، پائیدار ترقی کے لیے حکمتِ عملی، اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس وزارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری، اسٹیٹ پراپرٹی کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سینئر حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ بجٹ، مالیاتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Post Views: 5