2025-10-09@20:52:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7883

«حکومتی ممبران»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات پر پاکستان آنے سے روک دیا، جس پر دنیا بھر کے سکھوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کھلم کھلا سکھ برادری کے بنیادی مذہبی حقوق پامال کرنے پر اتر آئی ہے، سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے جتھے پر پابندی لگا دی گئی۔بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹس میں پابندی کے لیے سنگین سیکورٹی صورتحال کا بہانہ بنایا گیا ہے۔ دنیا بھر کی سکھ تنظیموں نے بھارت کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اسے بنیادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-2-23 جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر کی جانب سے آئندہ سال ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی گندم درآمد کرنے کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں گندم کی درآمد کا فیصلہ نہ صرف کسانوں کی محنت بلکہ ملکی زرعی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے گندم کی امدادی قیمت بروقت مقرر نہ کرنے کے باعث کسان شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ مرکزی کسان لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے وہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ سیاسی بیانات دینے سے گریز کریں۔ یہ فیصلہ دبئی میں میچ ریفری رچی رچرڈسن کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے بعد سامنے آیا، فی الحال یہ واضح نہیں کہ سوریا کمار پر مزید کوئی پابندی یا جرمانہ عائد کیا جائے گا یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، سیاسی بیان کے بعد سوریا کمار یادو مشکل میں، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دیں پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے الزام لگایا تھا کہ سوریا کمار نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں سیاسی نوعیت کے ریمارکس دیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ڈھاکہ کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات اس لیے کشیدہ ہیں کیونکہ انڈیا کو گذشتہ برس کے طلبا احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی اقتدار سے بے دخلی پسند نہیں آئی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر بات چیت کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ اس وقت مسائل کا سامنا ہے کیونکہ انہیں وہ پسند نہیں آیا جو طلبہ نے کیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا، جو ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی کے بہت سے امکانات لائی ہے لیکن بے ضابطہ صورت میں اس سے سنگین خطرات لاحق ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کے جنگی اثرات پر سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب کوئی دور کی چیز نہیں رہی بلکہ یہ دنیا میں موجود ہے اور حیرت انگیز رفتار سے روزمرہ زندگی، اطلاعاتی دنیا اور عالمی معیشت کو بدل رہی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ آیا مصنوعی ذہانت بین الاقوامی امن و سلامتی پر اثر ڈالے گی یا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ دنیا اس اثر کو کس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی مودی سرکار نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے سے روک دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں سکھ بابا گرو نانک کی برسی کے بعد ان کے جنم دن کی تقریبات میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔یہ فیصلہ نہ صرف سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ ان کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔سکھ برادری نے دہلی سرکار کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے عقیدے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ بھارتی صحافیوں نے بھی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے دہرا معیار قرار...
    بھارتی حکومت کے ظلم و ستم اور سفاکیت کے باعث مقبوضہ کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے لہہ (لداخ) میں بھارتی حکومت کے ظلم کیخلاف احتجاج کیاجارہا ہے اور عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لہہ کی موجودہ کشیدہ حالات قابو سے باہر سے باہر ہیں اور مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔لہہ ایپکس باڈی یوتھ ونگ نے لداخ کے دارالحکومت میں احتجاج اور ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔احتجاج کے دوران شہریوں نے حکومتی جماعت بی جے پی کے مرکزی دفتر اور پولیس وین کو نذر آتش کردیا ۔مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارت سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے مسائل پر سیاست کرنے والے پہلے اپنے صوبے سنبھالیں، ہم اپنا کام خود کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پنجاب کو سنبھالنے کے لیے نہ امداد مانگی جائے گی اور نہ کسی سے مشورے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگتی؟ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ امداد مانگنا عزتِ نفس کے خلاف ہے۔ پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ سیاست کی جگہ خدمت کو ترجیح دیں...
    چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کے دورۂ چین کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ ایکشن پلان 2025-29 کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان برادری کو مزید قریب لایا جا سکے۔ اپنے آرٹیکل میں چینی سفیر نے کہا کہ صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کو نئے باب دیے، عملی تعاون کو مزید آگے بڑھایا اور عوامی تعلقات کو گہرا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا صدر آصف علی زرداری کو 12 سے 21 ستمبر تک...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، لیکن ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ “گزشتہ روز چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ ان میں سے ایک، جہانزیب، نے نہ صرف ہتھیار ڈالے بلکہ ویڈیو بیان میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔” وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہانزیب دالبندین میں اسلحہ اور دیگر مواد دہشتگردوں تک پہنچانے میں ملوث تھا۔ “وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے...
    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔   پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے انٹری پرمٹ قوانین کو سخت کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے داخلے کے اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والوں کو اب اپنے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی بھی جمع کرانا ہوگی، جس کو گزشتہ ہفتے سے ضروریات میں شامل کیا گیا ہے، اس حوالے سے ٹریول ایجنسیوں سے متعلقہ اداروں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی روشنی میں اب ویزہ کی درخواست کے ساتھ بیرونی کور پیج بھی اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تمام انٹری پرمٹ درخواستوں کے لیے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کو منسلک کرنا لازمی ہے جو کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور...
    حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبر میں ہوگی۔ لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہو رہا، ابتداء میں کراچی میں 40 لاکھ، لاہور میں 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت کی ملک میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطروں کیساتھ اب پندرہ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انوارالحق نے کہا کہ یہ فیصلہ انسداد پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ...
    یمنی خودکش ڈرون تھا جو تقریباً 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے تمام اسرائیلی فضائی دفاعی نظام سے بچنے کے بعد مقبوضہ بندرگاہ ایلات کو نشانہ بنانے کے بعد میں کامیاب ہوگیا۔ صیہونی حکومت کے سرکاری ذرائع نے اس حملے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بندرگاہ پر یمن کے ڈرون حملے کے ردعمل میں عرب دنیا کے ایک ممتاز تجزیہ کار نے اس کارروائی کو انتہائی اہم عسکری اور نفسیاتی جہت کا حامل قرار دیتے ہوئے اور اسے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے سمیت کسی بھی رسمی سیاسی معاہدے سے بالاتر قرار دیا ہے۔ عطوان نے اپنے تجزیے میں اس بات پر...
    تعلقات کی بحالی کے لیے تیاریاں 30 جون 2022 کو یوکرین کی جانب سے شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد سامنے آئیں۔ یہ کارروائی دمشق کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کی یوکرین سے آزادی کو تسلیم کرنے کے بعد کی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر اور دمشق پر قابض مسلح باغیوں کے رہنما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے ایک بیان پر دستخط کیے ہیں۔ یوکرائنی صدر نے ملاقات کے بارے میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوکرین اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ زیلنسکی اور الجولانی کی جانب سے تعلقات کی بحالی...
    لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔ جسٹس عبہر گل نے  ملزم امان اللہ کی اپیل کو منظور کرلیا،جسٹس عبہر گل نے امریکی سینئرقانون دانوں کے محاوروں کو بھی حوالہ دیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم امان اللہ کو عمرقید اورتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔تھانہ جلال پورجٹاں گجرات پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا عدالت نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے مدعیہ کے ساتھ تعلقات بنائے پراسیکیوشن کے مطابق ملزم اکتوبر  2016 میں مدعیہ کے گھر داخل ہوا اور اسلحے کی بنیاد پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجرات کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2018 میں عمر قید...
    بھارت نے کھیل کے میدان کو بھی سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کردیا۔ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف پر سنگین الزامات عائد کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ بھارت کاموقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اشتعال انگیز اشارے کیے۔ بی سی سی آئی کی تحریری شکایت کی ای میل آئی سی سی کو مل گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے ففٹی کرنے پر بیٹ کوبندوق بناکر اشارے کیے جبکہ حارث رؤف نے تماشائیوں کی ہوٹنگ پر ہاتھ سے طیارے گرنے کا منظر پیش کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئیں۔(جاری ہے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں،جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔
    ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہےکہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں تاہم اس وقت وہ اپنے ملک امریکا کو پہچان نہیں پارہی ہیں۔ اسپین میں منعقد ہونے والے سین سیبسٹن فلم فیسٹیول کے دوران جب ہوسٹ نے انجلینا جولی سے سوال کیا کہ ایک اداکارہ اور ایک امریکی کی حیثیت سے آپ کو کس چیز سے خوف آتا ہے؟ اس پر انجلینا جولی نے کہا یہ بہت مشکل سوال ہے۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک سے پیار کرتی ہیں مگر اس وقت میں اسے نہیں پہچان پارہی، میرا عالمی نظریہ مساوی، متحد اور بین الاقوامی ہے۔ “I love my country, but at this time, I don’t recognize my country.” — Angelina...
    وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔مذاکرات کے دوران جب بھی کسی معاہدے کی صورت بنتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے نئے مطالبات...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہاہے کہ ’’جو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دے دیا، کیونکہ اسوقت غربت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہے، اچھی خبر اب سعودی پاکستان معاہدے کی وجہ سے شاید آجائے مگر کیونکہ ہمارا موجودہ ماڈل ہی غلط ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 6 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں‘‘  تفصیلات کے مطابق عامر متین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان...
    بھارتی حکومت کا ظلم و ستم اور سفاکیت، کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لہہ (لداخ) میں بھارتی حکومت کے ظلم کیخلاف احتجاج ، عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ لہہ کی موجودہ کشیدہ حالات قابو سے باہر ، مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار۔ لہہ ایپکس باڈی یوتھ ونگ نے آج لداخ کے دارالحکومت میں احتجاج اور ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ احتجاج کے دوران شہریوں نے حکومتی جماعت بی جے پی کے مرکزی دفتر اور پولیس وین کو نذر آتش کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارت سے آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف کشمیری عوام سراپہ احتجاج ہیں۔ 5ستمبر 2019 کو...
    ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کشمیریوں کو محض اس لیے سزا نہیں دینی چاہیے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا، یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مذکورہ درجہ صرف...
    تحریک انصاف ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی۔چیٔرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے، پی ٹی آئی سینیٹرز کو بطور چیٔرمین کمیٹی مراعات بھی جاری رہیں گی، چیٔرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے ضروری احکامات جاری کر دیٔے ہیں۔ذرائع...
    نیویارک: سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں زور دیا ہے کہ امن و سلامتی خودبخود قائم نہیں رہتی بلکہ انہیں فعال اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سبکدوش ہونے والے جاپانی وزیراعظم نے عالمی سلامتی کو درپیش نئے چیلنجز کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بڑی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ شیگیرایشیبا نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی بنیاد دوسری جنگ عظیم کے بعد رکھی گئی تھی لیکن آج یہ ڈھانچہ بدلتی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے۔  انہوں نے مزید کہاکہ  پانچ مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور بارہا عالمی امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی تازہ رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ’’پاکستان میں 6کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں‘‘۔ المیہ یہ ہے کہ تین سالوں میں غربت7فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ کل آبادی کا 45فیصد حصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔قرضے اور خسارے بڑھ رہے ہیں، زراعت کا شعبہ ختم ہو رہا ہے۔40فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔4کروڑ 12لاکھ افراد کی یومیہ کمائی صرف 900روپے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)صنفی تشدد کی خصوصی عدالت میںسات سال کی بچی کو گھر لے جاکر زیادتی کرنے کا مقدمہ،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ملزم قاسم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ملزم پر الزام ہے کہ زیادتی کا یہ واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا، بچی مغرب کے وقت چپس لینے باہر نکلی تھی، اسی محلے میں رہنے والا ملزم زبردستی گھر لے گیا، ملزم نے کمسن بچی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں چار متاثرہ بچیوں نے اپنے بیان میں ملزم شبیر تنولی کے سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں متاثرہ بچیوں کا بیان قلم بند کیا گیا۔ بچیوں کا بیان میں کہنا ہے کہ وہ اس ملزم کو جانتی ہیں۔ یہ ملزم پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لے کر جاتا تھا‘ کمرے میں لے جاکر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکی وڈیوز بھی بنائی گئیں۔ڈر کی وجہ سے کسی کو بھی اس بارے میں نہیں بتایا۔ ملزم...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں 7 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کا بیان منظرِ عام پر آ گیا، دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔2 روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرا کنڈی سے 7 سال کے سعد کی لاش ملی تھی، پولیس ابتدائی تحقیقات کے بعد جلد ہی حقائق تک پہنچی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی جانب سے پولیس کو دیا گیا ویڈیو بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا ہے جس میں ملزمان نے ناصرف جرم کا اعتراف کیا ہے بلکہ یہ تفصیل بھی بتائی ہے کہ انہوں نے کس سفاکی کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا۔ملزم سہیل نے اپنے اعترافی بیان میں...
    صوبائی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحہ تیراہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکیورٹی ادارے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر مرکز اسلامی پشاور سے...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ کبھی نہیں کہا گیا تھا کہ ریاستی درجہ صرف تب دیا جائے گا جب بی جے پی جیتے، اگر بی جے پی ریاستی درجہ کی مخالفت کرتی ہے تو وہ جموں و کشمیر کے عوام کی مخالفت کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اس لئے سزا نہیں دی جا سکتی کہ بی جے پی حالیہ انتخابات میں ناکام رہی۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستی درجہ ایک آئینی حق ہے اور اسے کسی پارٹی کی جیت یا ہار سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کو ایک "معمول کے طریقے"...
    کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن اور آئینی اداروں کی کمزوری جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سفارتی ناکامیوں اور الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر جن مسائل کا سامنا ہے، وہ سفارتی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہندوستان بین الاقوامی اور قومی دونوں سطحوں پر ایک بہت ہی مشکل دور...
    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غلط قرار دیا ہے جس پر ایف بی آر نے کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بینک سے اپنی ہی رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی اور زیادتی قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ ایف...
    —فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دے دیا۔چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے رواں برس 11 ستمبر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ لازمی قرار دینا قرآن و سنت کے خلاف ہے، سپریم کورٹ نے نکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کے مقدمے میں نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور اسے زیادتی کے مترادف کہا گیا ہے۔کونسل نے رائے دی ہے کہ انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے...
    لاہور: کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔  حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، مِسِنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مِسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عالمی بنک کی تازہ رپورٹ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ’’ پاکستان میں 6کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں‘‘، المیہ یہ ہے کہ تین سالوں میں غربت7فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ کل آبادی کا 45فیصد حصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے،حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے ،قرضے اور خسارے بڑھ رہے ہیں ، زراعت کا شعبہ ختم ہو رہا ہے ،40فیصد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔4کروڑ 12لاکھ افراد کی یومیہ کمائی صرف 900روپے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ...
    دہلی کے معروف آشرم ’سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ‘ جو ویسنت کنج کے پوش علاقے میں واقع ہے کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیا نندا سرسوتی پر17 خواتین طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ معروف ”سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“ کے ایک سینئر عہدیدار کے بارے میں سامنے آیا ہے۔ سوامی بابا نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی طالبات کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ ڈپلومہ کورسز کے دوران بدسلوکی کی، اور اس میں اکثر خواتین اساتذہ اور انتظامیہ کے افراد بھی ملوث پائے گئے جنہوں نے طالبات پر ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ پولیس کے مطابق، 32 طالبات میں سے...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے نہ خود کچھ کریں گے نہ کسی کو کرنے دینگے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور ان کے دھاندلی الیکشن سے کامیاب ہونے والے میئر نے ٹھان لی کہ وہ کسی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سب میں ہوتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو سیاست کی نظر کرنا افسوس کی بات ہے، گرین لائن بی آر ٹی کا منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے، سرجانی سے نمائش تک گرین لائن مکمل ہے، نمائش...
    کراچی: وفاقی حکومت کے ترجمان راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کہ مئیر نے گرین لائن پروجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر زبردستی کام بند کروادیا۔  اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو یومیہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، منصوبے کی توسیع پر مئیر کراچی کو اگر کوئی اعتراض تھا تو باقاعدہ نوٹس کا اجراء کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا دوسرا فیز کامن کوریڈور ہے، مستقبل میں ساری بی آر ٹی بسیں اس پر چلیں گی۔ یہ بے بنیاد بات ہے کہ گرین لائن کے دوسرے مرحلے کا کام 2035 تک بھی مکمل نہیں ہوگا۔ اگر کام کرنے دیا جائے...
    دبئی: خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔ یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر ملکی رہائشیوں کے لیے...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو متاثرہ بچیوں نے زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔ قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں بچیوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا۔ متن کے مطابق متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا۔ بیان میں بچیوں نے کہا کہ ہم اس ملزم کو جانتی ہیں۔ اس ملزم کا نام شبیر تنولی ہے۔ یہ ملزم ہمیں پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر جاتا تھا۔ کمرے میں لیجاکر ہماری مخصوص جگہوں پر ہاتھ لگاتا تھا۔ ہم سے کئی بار زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ انہپوں نے...
    بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت پر امریکی ٹیرف کی وجہ سے شدید معاشی نقصانات اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈیا پر امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد کوئمبیٹور میں کئی کارخانے بند ہوئے، اسی طرح سورت میں ایک لاکھ 35 ہزار ورکرز کو فارغ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ویشاکاپر جو امریکا کو بڑے پیمانے پر سمندری خوراک ایکسپورٹ کرتا ہے، وہاں بھی بھاری ٹیرف عائد ہونے کے بعد صورتحال گھمبیر ہے اور وہ امریکا ایکسپورٹ کرنے سے قاصر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں تین ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں عدالتوں نے 94 مجرمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور 6 مجرمان کو ہرجانہ کی سزا دی گئی۔ زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں ہوئیں، جن میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ منشیات کے 63 مقدمات میں 63 مجرمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں ایک مجرم کو 15 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، 3 مجرمان کو...
    مودی حکومت کی تصویری سفارتکاری اور ذاتی تعلقات پر مبنی خارجہ پالیسی شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے، بھارتی اپوزیشن نے اسے ناکام اور عوام دشمن قرار دے دیا- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی تعلقات، شو بازیاں اور بلند دعوے عالمی سطح پر بھارت کو تنہائی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسے شو سے بھارت کو کیا ملا، جبکہ ایچ ون بی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے 70 فیصد متاثرین بھارتی ہیں۔ ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ نئی امریکی تجارتی پابندیوں سے بھارت کو 21,700 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو...
    وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے، دونوں وزرا آج مظفرآباد پہنچیں گے جہاں وہ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے بعد حکومتی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے، پی ٹی آئی سینیٹرز کو بطور چیئرمین کمیٹی مراعات بھی جاری رہیں گی، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے ضروری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: ملزم کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری ذرائع کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد شہروں میں جیولرز کو نوٹسز بھجوا دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جیولرز سے ان کے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر  کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا ایف بی آر نے جمع کر لیا ہے جن میں...
    کیاہم پارلیمنٹ کو ہدایت کرسکتے ہیں؟ ہماری خواہش ہے کہ آئین پر چلیں، پارلیمنٹ کی نیت اورمقاصد کودیکھناہے، بحث کو نہیں دیکھ سکتے عوام نے ارکان کوووٹ دے کراس لئے نہیں بھیجا کہ اسمبلی میں گونگے بن کر بیٹھے رہیں،سپرٹیکس معاملے میں سماعت کے دوران ججز کے ریمارکس سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس کے معاملہ پر لاہور، سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن اپنا کام نہیں کرتیں توسارابوجھ عدالت پر پڑتا ہے۔جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ کیاہم پارلیمنٹ کو ہدایت کرسکتے ہیں؟ ہماری خواہش ہے...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ انسانیت کا قبرستان بن چکا ہے، وقت الفاظ کا نہیں عملی اقدامات کا ہے۔ اسحاق ڈار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیہ اپنی بدترین شکل اختیار کر چکا ہے، 64 ہزار سے زائد فلسطینی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے ضمیر پر داغ ہے۔ ’غزہ نہ صرف انسانیت کا قبرستان بن چکا ہے بلکہ عالمی ضمیر کا بھی۔ اب وقت الفاظ کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے، سلامتی کونسل اور عالمی برادری...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم (اون) نہیں کرتے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ’کبھی آپ نے نواز شریف کو پارلیمان کی کارروائی میں دلچسپی لیتے دیکھا، کبھی پارلیمان آتے یا حصہ لیتے دیکھا؟ پارٹی کے اصل سربراہ تو وہ ہیں، جب ایک پارٹی کا سربراہ ہی نظام کو اون نہیں کر رہا تو پہلے انہیں تو اتحادی بنائیں، ان کی بیٹی وزیراعلیٰ ہے اور بھائی وزیراعظم ہے‘۔ مزید پڑھیں: اگر ادارے ساتھ ہوں تو نئی حکومت چل جائے گی، ندیم افضل چن انہوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کرنے کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے 3 ماہ میں درخواست گزاروں کے کیسز سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی ایس سی درخواست گزاروں کی قابلیت اور قوانین کے مطابق جائزہ لے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ ایس پی ایس سی نے درخواست گزاروں کے کیسز لینے سے انکار کیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ 937 میں سے 866 امیدواروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض ( انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ سیاحتی ویزا2025 ء کے آخر میں آزمائشی طور پر متعارف کرایا جائے گا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ ہوگا۔جی سی سی گرینڈ ٹورزنامی ویزا بالکل شینگن ماڈل کی طرز پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر کی سہولت دے گا۔ جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوائی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویزا حتمی منظوری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اس کی درخواستیں دی جا سکیں گی۔ اگرچہ جی سی سی کے شہری پہلے ہی خطے میں ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کورٹ نے 26 آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہیں، جس کی سربراہی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کریں گے۔ جسٹس امین الدین خان سربراہی میں 8 رکنی بینچ سماعت 7 اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ Tagsپاکستان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران6 افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں۔ حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث...
    پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس مستونگ پہنچی تو ٹریک پر دھماکا ہوا۔ جسکے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک بوگی پٹڑی سے اترکر الٹ گئی۔ جسکے نتیجے میں بارہ مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ ایک الٹ گئی۔ بارہ مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس منگل کی شام سات بجے مستونگ کے علاقے دشت پہنچی تو ٹریک پر دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،...
    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستان کے زیر اہتمام تیسری میڈ اِن پاکستان نمائش کا آغاز ہوگیا۔ 5 روزہ نمائش انٹرنیشنل کنونشن سینٹر بشندھارا میں جاری ہے جس میں 100 سے زائد پاکستانی کمپنیاں مختلف مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا نمائش میں ٹیکسٹائل، کاسمیٹکس، اسپورٹس گُڈز، جیولری، فوڈ اینڈ بیوریجز، لیدر پراڈکٹس اور خوشبویات سمیت دیگر شعبوں کی مصنوعات رکھی گئی ہیں, افتتاحی تقریب میں اعلیٰ حکام، بزنس لیڈرز اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ چیف گیسٹ ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے وائس چیئرمین و سی ای او حسن عارف نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش...
    اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی وفد سکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ کے معاملے پر دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانے سے گریز کے طور پر اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ...
    اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دیں گے۔ پشاور میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، عاطف خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں اب تک کس نے رقم دی؟ سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ امن چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسد قیصر اور عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم انہوں نے کہا کہ یہاں انٹرنیشنل جنگ لائی گئی، معیشت بری طرح فیل ہوئی، 40...
    مغربی افریقی ملک گنی میں برسوں بعد ریفرنڈم منعقد ہوا ہے، جس میں عوام نئے آئین پر ووٹ دے رہے ہیں۔ اس ریفرنڈم کو ملک کو فوجی حکومت سے سول حکومت کی طرف منتقل کرنے کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ نئے آئین کے مطابق صدارتی مدت 5 سے بڑھا کر 7 سال کر دی جائے گی اور صدر کو ایک تہائی سینیٹرز نامزد کرنے کا اختیار ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ریفرنڈم فوجی سربراہ مامادی ڈمبویا کو آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا راستہ فراہم کر سکتا ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 67 لاکھ ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔...
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔ عمران خان کے وکلا فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کی نمائندگی زہیر شاہ اور اکرام امین منہاس نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ایک درخواست میں 19 ستمبر کی سماعت کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تھی، جبکہ دوسری درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جب تک ہائی کورٹ ٹرائل کو جیل منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ نہیں دیتی، اس وقت تک کارروائی روک دی جائے۔ وکیل فیصل ملک نے مؤقف اپنایا کہ مؤکل سے...
    مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
    جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو موجودہ عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہیڈ ماسٹرز کو مستقل کرنے کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے 3 ماہ میں درخواست گزاروں کے کیسز سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایس سی درخواست گزاروں کی قابلیت اور قوانین کے مطابق جائزہ لے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایس پی ایس سی نے درخواست گزاروں کے کیسز لینے سے انکار کیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 937 میں سے 866 امیدواروں کی سروس فائلز ایس پی ایس سی...
    بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری...
    اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، عبداللہ دوم بادشاہ اردن نے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنی چاہیے اور غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی منصفانہ اور جامع امن حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ غربی کنارے میں تمام یک...
    مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے بھی کہا کہ ہم فلسطین کی ریاست کو دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کی علامت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لکسمبرگ اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کے کانفرنس میں کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، لکسمبرگ کے وزیر اعظم لوک فریڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل واحد راستہ ہے جو پائیدار امن کی ضمانت دیتا ہے۔ لکسمبرگ فلسطین کی سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، فریڈن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اقدام دو ریاستی حل کے مذاکرات میں امید کی نئی روشنی پیدا کرے گا۔...
    بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے دائر کی گئی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ یہ کیس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس کا تعلق مبینہ فراڈ اور بھتہ خوری کے الزامات میں گرفتار ملزم سوکیش چندر شیکھر سے جوڑا گیا ہے جوکہ جیکولین کا سابقہ بوائے فرینڈ ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ جیکولین نے اس سے قبل جولائی میں دہلی ہائی کورٹ سے بھی یہی درخواست کی تھی، جو مسترد...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء...
    شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تین روزہ قیام کے بعد واپس لوٹ گئے۔ یاتریوں نے نگر کیرتن، اکھنڈ پاٹ، نشان صاحب کی تبدیلی کی تقریبات میں شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوابابا گورونانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچنے والے ہزاروں یاتری اختتامی تقریب کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یاتریوں کو میڈیکل، رہائشں، سکیورٹی اور لنگر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع حلوہ پوری، پکوڑوں، سویاں، پلاؤ، چنے روٹی، چائے شربت اور دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔...
    لاہور+ملتان (نوائے وقت رپورٹ+سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری کا کیس دائر کر رکھا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے دفعہ 82 کے تحت ملزم کو 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید کا حکم سنایا۔ دفعہ 471 کے تحت 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ جب کہ دفعہ 206 کے تحت 3 سال قید کا حکم سنایا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی...
    پرتگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو بطور آزاد ملک تسلیم کرنا دراصل امن کو تسلیم کرنا اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں مدد دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرتگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو بطور آزاد ملک تسلیم کرنا دراصل امن کو تسلیم کرنا اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں مدد دینا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، پرتگال کے صدر مارسیلو ریبلو دی سوسا نے کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ ہم فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرتے...
    مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے بھی کہا کہ ہم فلسطین کی ریاست کو دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کی علامت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لکسمبرگ اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کے کانفرنس میں کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، لکسمبرگ کے وزیر اعظم لوک فریڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل واحد راستہ ہے جو پائیدار امن کی ضمانت دیتا ہے۔ لکسمبرگ فلسطین کی سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، فریڈن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اقدام دو ریاستی حل کے مذاکرات میں امید کی نئی روشنی پیدا کرے گا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ آج، امن اور دو ریاستی حل کی اُمید کو زندہ کرنے کے لیے میں بطور وزیراعظم برطانیہ اعلان کرتا ہوں کہ برطانیہ باضابطہ طور پر ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز اور آسٹریلوی سینیٹ میں قائد ایوان و وزیرخارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو 17 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے جرم بدفعہ 82 پر ملزم کو3 سال، دفعہ 420 جعل سازی پر 2 سال، دفعہ 468 جعلی دستاویزات پر 7 سال اوردفعہ 471 جعلی دستاویزات کو اصل کے طور استعمال کرنے پر 2سال قید اور 10 ہزار جرمانہ جبکہ دفعہ 206 رشوت دینے کی کوشش کرنے کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی۔ جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-25امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے مقتول سی ای او 31 سالہ چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان ردیا۔ برطانوی جریدے ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر گلینڈیل میں اتوار کو عوامی یادگاری تقریب کے دوران چارلی کرک کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ ایریکا کرک نے بھرے مجمع کے سامنے جذباتی خطاب میں کہا کہ ’میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کو بچانا تھا، بالکل ویسے ہی نوجوان کو جس نے ان کی جان لی، میں اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں، میں اسے معاف...
    پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ کے واقعے میں جان بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے حوالے سے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر پشاورسمیت دیگر احکام موجود تھے۔ ملاقات میں وادی تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دوران ملاقات وزیر اعلی نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں...
    فرانسیسی صدر کا فلسطین کو دو ریاستی حل کے اجلاس کے موقع خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ فلسطین میں عرب ریاست کا قیام کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو سکا، وقت آگیا ہے جنگ، قتل عام اور لوگوں کی ملک بدری روکی جائے، مسئلہ فلسطین کا 2 ریاستی حل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 151 ہوگئی۔ فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطین کو دو ریاستی حل کے اجلاس کے موقع خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، فرانسیسی صدر میکرون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آگیا ہے، حماس 48 یرغمالیوں کو رہا کرے، یرغمالیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس میں حکومت کی جانب سے واضح پابندی کے باوجود ملک کے 21 ٹاؤن ہالز پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فرانسیسی وزارت داخلہ  کاکہنا ہے کہ  ملک کی 34 ہزار 875 میونسپلٹیوں میں سے 21 نے فلسطینی پرچم لہرا کر حکومتی حکم نامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جبکہ  ملک کے مختلف حصوں میں پریفیکٹس کو ہدایت دی گئی تھی کہ فلسطینی پرچم ٹاؤن ہالز اور عوامی عمارتوں پر لہرانے سے روکا جائے، بعض مقامی حکومتوں نے ان احکامات کو نظرانداز کیا۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق فلسطینی پرچم لہرانے والے شہروں میں نانت، سینٹ ڈینس اور اسٹینز شامل ہیں جبکہ مزید کئی بلدیاتی ادارےفلسطینی  پرچم کشائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔خیال رہےکہ...
    اپنی آسٹرین ہم منصب سے ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ و صیہونی حملے کی مذمت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آج آسٹریا کی وزیر خارجہ "بیٹ مینل رائسینگر" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں ایران اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تعلقات نیز علاقائی و بین الاقوامی واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں انہوں نے جوہری معاملے کے حوالے سے ایران کے ذمہ دارانہ رویے كی...
    چینی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلانے کی حمایت کرے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے سنگین انسانی المیہ پیدا کیا ہے اور اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ وانگ یی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے تین اقدامات فوری اختیار کیے...
    کانگریس کی مودی پر تنقید، بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارت کی فلسطین پالیسی کو شرمناک اور اخلاقی بزدلی قرار دے دیا۔بھارتی کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1988 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا، لیکن پچھلے 20 ماہ میں بھارت فلسطین پر اپنے بہادرانہ مقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے بھارتی پالیسی انتہائی قابلِ افسوس ہوگئی ہے۔یہ ہمارے پہلے کے بہادرانہ مقف کا افسوسناک تنزل ہے۔اس کیعلاوہ کانگریس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے دائرہ کار کو تیز رفتاری سے وسعت دی جا ئے گی اور پاکستان کے نظام صحت کو بہتر بنانے کے لئے باہمی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں ورلڈ بینک کےاعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان کے نظام صحت کو مضبوط بنانے کے لئے جاری اقدامات اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ورلڈ بینک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 184(3) کا دائرہ کار استعمال کیا جا سکتا ہے؟اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر آئینی درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنادی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی، جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا کیس دائر کر رکھا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے دفعہ 82 کے تحت ملزم کو 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید کی سزا کا فیصلہ دیا۔  علاوہ ازیں جمشید دستی کو دفعہ 471 کے...
    قصور: دریائے ستلج میں آنے والا تباہ کن سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا. دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا. ریسکیو 1122 والے بھی باراتی بن گئے۔ دریائے ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث راستے اور گاؤں زیرِ آب آگئے، آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا۔ انہی سنگین حالات میں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا۔گنجہ کلاں کے رہائشی دلہا ماجد ڈوگر اپنی برات کے ہمراہ دلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے۔ سڑکیں ٹوٹنے اور زمینی راستے بند ہونے کے باعث دلہا اور براتیوں نے ریسکیو 1122 کی بوٹ کا سہارا لیا۔کشتی کے ذریعے برات اپنی منزل پر پہنچ گئی۔ براتیوں نے بروقت مدد فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا...
    اسلام آباد:  سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ایسے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 184(3) کا دائرہ کار استعمال کیا جا سکتا ہے؟اعتراض میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر آئینی درخواستیں دائر کیں جبکہ سپریم کورٹ کے ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس کے مطابق ذاتی رنجش کی بنیاد پر...
    لاہور: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93...