2025-12-11@23:11:34 GMT
تلاش کی گنتی: 517

«پاکستان کے لیے ایک»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بدھ 15 جنوری کو عالمی بینک کے ساتھ اپنی نوعیت کے پہلے معاہدے کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد معاشی طور پر مشکلات کے شکار اس ملک کو آئندہ ایک دہائی کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے جیسے ترقیاتی امور کے لیے 20 بلین ڈالر کے قرضوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ نئی حکومت اور معاشی چیلنجیز: 130 ارب ڈالر سے زیادہ کا قرضہ کیسے اُترے گا؟ پاکستان کا موجودہ اقتصادی ماڈل ناقابل عمل، ورلڈ بینک کیا پاکستان ورلڈ بینک کی تجاویز کے مطابق معاشی اصلاحات کر پائے گا؟ وزیر اعظم شہباز...
    سعودی عرب کے شہر جدہ میں 5 سے 7 فروری 2025 کو ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش منعقد ہوگی، جو پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک تاریخی کاوش ہے۔ یہ نمائش وزارتِ تجارت پاکستان اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے تین روز تک جاری رہےگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس، سعودی وفد کی توجہ کا مرکز کیا تھا؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قونصلر تجارت وسرمایہ کاری سعدیہ خان نے کہاکہ یہ نمائش وزارتِ تجارت اور حکومتِ پاکستان کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کی مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )پاکستان کو موسمیاتی مالیات کو راغب کرنے کے لئے قابل بینک سیکٹرل حکمت عملیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے یہ بات وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے میڈیا ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شمار ہونے والے پاکستان کو زراعت، پانی، توانائی، صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والی موثر موسمیاتی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے فوری طور پر خاطر خواہ مالی وسائل کی ضرورت ہے تخفیف سے متعلق، موسمیاتی فنانس میں گرین ہاﺅس گیس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے فنڈنگ کے اقدامات شامل ہیں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازع خطے میں اسٹریٹجک سرنگ کا افتتاح کردیا جو موسم سرما میں پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی علاقے تک رسائی کا ذریعہ ہوگی۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 6.4 کلومیٹر پر محیط سونمرگ سرنگ سال کے 6 ماہ کے دوران برف سے ڈھکی رہتی ہے، یہ سرنگ مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے جوڑنے کا ایک ذریعہ بنے گی جس کے نتیجے میں سری نگر تا لیہہ ہائی وے سال کے 12 ماہ کھلی رہے گی۔ ایک دہائی میں 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پاگیا۔ سعودی وزارت حج کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک اور سعودی وزیرحج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے معاہدے پردستخط کیے جس کے تحت ایک لاکھ79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ حج آسان اورآرام دہ بنانےکے لیے 20 ،25 دن کامختصرحج پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے۔عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے رہائش کےانتخاب کی سہولت ہوگی، زائرین کو ایک بیگ ملےگا جس میں پاکستانی پرچم اور...
    بین الاقوامی کاروباری اخبار دی فائنانشل ٹائمز نے حال ہی میں ’ڈرامائی پہاڑی مناظر اور سیکیورٹی کی بہتر صورتحال‘ کے پیش نظر شمالی پاکستان کو دنیا بھر میں چھٹیوں میں دیکھنے کے لیے 50 مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024 میں سیاحوں کا پسندیدہ مقام اسکردو رہا، ہنزہ دوسرے نمبر پر گلگت بلتستان، ایک کم آبادی والا پاکستان کے زیر انتظام ایک خود مختار شمالی علاقہ، جو دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کا مشکن ہونے کے ناطے ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں ہر سال ہزاروں سیاح اور غیر ملکی کوہ پیما مختلف چوٹیوں، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی خاطر اس خطے کا دورہ کرتے ہیں۔ فائنانشل ٹائمز برطانیہ میں قائم...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
     اسلام آباد(صغیر چوہدری )  نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب سے بڑے لاجسٹکس ادارے کے ساتھ...
    پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) گزشتہ ہفتے دبئی میں کابل حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کی ملاقات کو شدت پسند گروپ طالبان کے لیے سفارتی سطح پر ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ طالبان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، مذکورہ ملاقات میں افغانستان میں سلامتی کے خدشات، بھارت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہونے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت، اور افغانستان کی جانب سے ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کے استعمال سے تجارت کو جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا، ''افغانستان کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق،...
    ڈی پی ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سلطان احمد بن سلیم (گروپ سی ای او ڈی پی ورلڈ اور چیئرمین آف پورٹس) کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مختص مال بردار راہداری(کراچی پورٹ سے پپری) کے منصوبے سے متعلق مختلف تجارتی پہلوؤں کو حتمی شکل دینا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا ریکو ڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ پپری میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت SIFC کے پیڈسٹل سے کامیابی سے ہوئی، جس میں DP ورلڈ، پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کر اہلکار شامل تھے۔ 10 جنوری...
    معیشت کا مفہوم صرف پیسہ یا تجارت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک وسیع عمل ہے جس میں مختلف سماجی، ثقافتی، اور سیاسی عوامل کا اثر ہوتا ہے۔ کسی بھی قوم کی معیشت اس کے معاشرتی، سیاسی، اور عالمی تعلقات کو تشکیل دیتی ہے۔ اس میں حکومت کی پالیسیاں، عوام کی معاشی سرگرمیاں، اور دنیا بھر کے اقتصادی تعلقات شامل ہیں۔ پاکستان کی معیشت میں بھی ایک طویل تاریخ ہے جس میں بحرانوں کے باوجود ترقی کے مواقع بھی موجودرہے۔ معیشت کی اڑان کا مقصد ایک مضبوط اور پائیدار اقتصادی نظام کی تشکیل ہے،جس میں تمام عوام کے لیے مواقع ہوں اور ملک عالمی سطح پر ایک مضبوط اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔پاکستان کی معیشت ایک پیچیدہ اور متنوع...
    پاکستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے شہری منظرنامے میں، عوامی جگہوں پر خواتین کی حفاظت ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے۔ یہ مسئلہ سماجی انصاف، اقتصادی مواقع اور بنیادی انسانی حقوق سے جڑا ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں 78 فیصد خواتین نے عوامی جگہوں پر جنسی ہراسانی یا عدم تحفظ کا سامنا کیا، جو کہ ایک بڑے چیلنج کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ صورتحال خواتین کی نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شمولیت کو محدود کرتی ہے۔ شہری تحفظ کا پیچیدہ مسئلہ خواتین کو عوامی جگہوں تک رسائی میں درپیش رکاوٹیں صرف جسمانی پابندیوں تک محدود نہیں ہیں۔ کراچی جیسے شہری مراکز میں خواتین روزانہ کے مسائل کا سامنا کرتی ہیں، جیسے کہ خراب روشنی، ناکافی...
    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے اور اس کے قرضوں کی سطح اور ادائیگیوں کے توازن پر قابو پایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ جنوری میں مہنگائی مزید کم ہوگی، جب کہ قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے سود کی شرح بھی کم ہوگی۔ برآمدات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،کیونکہ اس سے کرنٹ اکاؤنٹ اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی۔  بلاشبہ ایک تاریخی مالیاتی سنگِ میل کے طور پر پاکستان نے 944 ملین ڈالر کے بجٹ خسارے کو سرپلس میں بدل دیا ہے۔ معیشت کو متحرک کرنے کی خاطر مرکزی بینک نے شرح سود میں قابلِ قدر کمی کرتے ہوئے اسے 22 فیصد سے...
    اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابراہیم حسین طہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔دو روزہ کانفرنس11 سے 12 جنوری تک کنونشن سینٹر اور مقامی ہوٹل میں جاری رہے گی جبکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔کانفرنس کا انعقاد رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل جمعہ 10 جنوری کو ایک خصوصی سیشن...
    اسلام آباد: کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، بڑھتی ہوئی آئی ٹی سکیورٹی کی ضروریات اور تقاضوں میں عالمی سطح پر کمپنیوں کی اکثریت پیداواری صلاحیت میں کمی، پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ماحول کو محفوظ بنانے، اور ڈیٹا کے تحفظ کو فعال کرنے کے بنیادی چیلنجز سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں ڈیٹا کا تحفظ ایک اہم کاروباری چیلنجہے، جبکہ کاروباری عمل آؤٹ سورسنگ کے مسائل کو بھی کاروباری اداروں کی جانب سے سامنے رکھا گیا ہے۔ کاسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس رپورٹ ہر سال بجٹ میں تبدیلیوں، مسائل اور آئی ٹی سیکیورٹی کے فیصلہ سازوں کو متاثر کرنے والے کاروباری چیلنجوں کا تجزیہ کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ مختلف سائز اور صنعتوں کیے اداروں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )اناج کے معیار کو برقرار رکھنے اور قابل اعتماد خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہتر اناج ذخیرہ کرنے کی سہولیات ناگزیر ہیں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے سینئر سائنٹیفک آفیسر ایم عظیم طارق نے بتایاکہ پاکستان اپنے اناج ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنا کر غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے اور فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ذخیرہ کرنے کی موثر سہولیات کی کمی نے زراعت کے شعبے کو طویل عرصے سے دوچار کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کٹے ہوئے اناج کے معیار اور مقدار دونوں میں کافی نقصان ہوا...