2025 میں عالمی سیاحت کے لیے 50 مقامات کی فہرست، شمالی پاکستان بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بین الاقوامی کاروباری اخبار دی فائنانشل ٹائمز نے حال ہی میں ’ڈرامائی پہاڑی مناظر اور سیکیورٹی کی بہتر صورتحال‘ کے پیش نظر شمالی پاکستان کو دنیا بھر میں چھٹیوں میں دیکھنے کے لیے 50 مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2024 میں سیاحوں کا پسندیدہ مقام اسکردو رہا، ہنزہ دوسرے نمبر پر
گلگت بلتستان، ایک کم آبادی والا پاکستان کے زیر انتظام ایک خود مختار شمالی علاقہ، جو دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کا مشکن ہونے کے ناطے ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں ہر سال ہزاروں سیاح اور غیر ملکی کوہ پیما مختلف چوٹیوں، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی خاطر اس خطے کا دورہ کرتے ہیں۔
فائنانشل ٹائمز برطانیہ میں قائم ایک بین الاقوامی کاروباری اخبار ہے جسے دنیا بھر میں بڑگلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت کا آغاز، پہلے چینی وفد کی ہنزہ آمدے پیمانے پر قارئین حاصل ہیں, اخبار اپنے لنکڈ ان پروفائل پر کہتا ہے کہ اس کے پاس ریکارڈ تعداد میں ادائیگی کرنے والے ایک ملین ریڈرز موجود ہیں، جن میں سے تین چوتھائی ڈیجیٹل سبسکرپشنز ہیں۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اینٹری فیس لاگو، سیاح کیا کہتے ہیں؟
دی فائنانشل ٹائمز نے اپنے قارئین کو اپنے ایک حالیہ مضمون جس کا عنوان ’2025 میں 50 چھٹیاں‘ میں ستمبر کے مہینے میں پہاڑوں میں ٹریکنگ کے لیے شمالی پاکستان کا دورہ کرنے کی سفارش کی ہے۔
’شمالی پاکستان دنیا کے کچھ ڈرامائی پہاڑی مناظر اور سیکیورٹی کی بہتر صورتحال، آسان رسائی اور رہائش کے بہتر آپشنز کا مطلب ہے کہ زیادہ سیاح اسے دریافت کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت کا آغاز، پہلے چینی وفد کی ہنزہ آمد
فائنانشل ٹائمز میں گزشتہ ہفتہ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے اگست 2024 میں 120 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن مفت ویزوں کی پیشکش شروع کی تھی اور اب اسکردو اور گلگت کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
’وائلڈ فرنٹیئرز، جس نے 1998 میں پاکستان کے سیاحتی دوروں کی پیشکش شروع کی تھی، ایک 14 روزہ گروپ ٹور چلا رہی ہے جو اس خطے کی ثقافت، تاریخ اور مناظر میں کھونے کا سنہرا موقع فراہم کرتا ہے، اور اس میں 6 دن کی ٹریکنگ بھی شامل ہے۔‘
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات میں ہوٹل انڈسٹری کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟
اخبار فائنانشل ٹائمز کی مذکورہ فہرست میں جن دیگر مقامات کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں ہندوستان کا کماون ہمالیہ، اٹلی کا آئشیا جزیرہ، بھوٹان اور گرین لینڈ شامل ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے اپنے متنوع سیاحتی پیشکشوں کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
’جب ملک بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہا ہے اور سفر کو آسان بنا رہا ہے، یہ 2025 اور اس کے بعد ایڈونچر اور ثقافتی سیاحت کے لیے ایک اہم مقام بننے کے لیے تیار ہے۔‘
رواں ماہ کے اوائل میں، امریکی براڈکاسٹر سی این این نے 2025 میں دورہ کرنے کے قابل 25 سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک فہرست مرتب کی تھی، جس میں گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیتابھ بچن جیا بچن ریکھا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن جیا بچن ریکھا شمالی پاکستان گلگت بلتستان مزید پڑھیں کے لیے
پڑھیں:
امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-8
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے سہ فریقی کثیر الجہتی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ جنوبی کوریا ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز شروع ہونے والی ان مشقوں کو شمالی کوریا کی طرف سے لاحق عسکری خطرات کے مقابل 3طرفہ دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ فریڈم ایج نامی یہ مشقیں جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے جیجو کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں 19 ستمبر تک جاری رہیں گی۔جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ترجمان یانگ سنگ نے بتایا ہے کہ فریڈم ایج’ مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری اور میزائل خطرات کو روکنا ہے ۔
سیول: سہ فریقی مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجی شریک ہیں