2025-05-28@16:15:48 GMT
تلاش کی گنتی: 48241

«نکاح کرنے»:

(نئی خبر)
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو 9 جولائی تک مؤخر کر دیا ہے۔  یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ سے مزید وقت کی درخواست کی تاکہ فریقین کسی تجارتی معاہدے تک پہنچ سکیں۔ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف لاگو کیے جائیں گے، کیونکہ مذاکرات سست روی کا شکار ہیں۔ اس اعلان سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔ یورپی کمیشن کی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ یورپ اب مذاکرات کے لیے تیزی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پرٹیرف کے نفاذ کو موخرکرتے ہوئے واشنگٹن اور 27 رکنی یورپی بلاک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کی مہلت 9 جولائی تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی سفارش کر رہے ہیں کیونکہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر وہ مایوس ہو چکے تھے اس اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچادی اور تجارتی جنگ میں شدت پیدا کر دی جو امریکا کی جانب سے اپنے اتحادیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پرحیران ہے، پاکستان میکرواکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کر رہے ہیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی سے معیشت پرمثبت اثرات ہوئے، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونےسے شفافیت آئے گی۔ سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ نااہلی پر نادرا افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سندھ ہائی کورٹ میں شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے اجراء میں شامل نادرا افسران کی فہرست طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فہرست میں صرف ڈیٹا انٹری آپریٹر کے نام نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں ان افسران کے نام بھی چاہئیں جو ڈیوٹی پر موجود تھے، نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نادرا کے وکیل نے...
    جناح ہاؤس حملہ—فائل فوٹو عدالت عظمیٰ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔جسٹس ہاشم نے استفسار کیا کہ ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟ جواب میں وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس: 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی پی ٹی آئی رہنما...
     سٹی42: یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔  سندھ حکومت نے بھی بدھ 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر پر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔  واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن...
    پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے مراسم رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے علاوہ منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اداروں سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے متعلق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی، مشکوک ملازمین کی جائیدادیں اور بینک کھاتے ایف بی آر...
    چین کی ای کامرس کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق جنوری سے اپریل تک چین کی ای کامرس نے مستحکم ترقی دیکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کھپت کی ترقی میں تیزی آئی ، کاروباری بگ ڈیٹا مانیٹرنگ کے مطابق ، ڈیجیٹل مصنوعات کی آن لائن فروخت میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ، خاص طور پر ذہین روبوٹس اور اسمارٹ ہوم سسٹم کی ترقی 87.6 فیصد اور 16 فیصد تک پہنچ گئی۔ گھریلو آلات اور ڈیجیٹل مصنوعات کی 15 اقسام کی آن لائن فروخت میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔سروس کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں آن لائن تفریح اور آن لائن...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں آج ترکیہ سے ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج سہ پہر تہران پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم پاکستان، ایران کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی اعتماد میں لیں گے۔ پاکستانی وفد آج رات تہران میں قیام کرے گا اور مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد دورے کے اگلے مرحلے کی جانب روانہ ہو گا۔ حکومتی...
    چین میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ہنر مند افراد کا ’’سنہرا مثلث‘‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ہنر مند افراد کی “تھری ان ون” حکمت عملی ملک کی جدید کاری کے عمل میں نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔اس حکمت عملی کی روشنی میں تعلیم کے ذریعے ہنر مند افراد کی تشکیل ، ہنر مند افراد کے ذریعے ٹیکنالوجی کا فروغ اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ تعلیم میں مدد کا ایک مثبت سائیکل وجود میں آتا ہے۔ چینی طرز جدیدیت کے بنیادی معاون نظام کے طور پر، تعلیم سائنس و ٹیکنالوجی ہنر مند افراد کی “تھری ان ون” حکمت عملی کا نفاذ بین الاقوامی مسابقت سے نمٹنے کے ساتھ...
    اسلام آباد: ایف بی آر  کو 833 ارب کے  شارٹ فال کا سامنا ہے اور ہدف کو پورا کرنے کے لیے ادارے نے انفورسمنٹ کا عمل مزید سخت کردیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024-25 کے نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12,334 ارب روپے کے حصول کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس مقصد کے تحت اعلان کیا گیا ہے کہ 31 مئی بروز ہفتہ ملک بھر کے تمام فیلڈ دفاتر اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یہ اقدام ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس و ڈیوٹی کی وصولی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور فروغ کے لیے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔  نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایا کہ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔بٹ کوائن کرنسی کی سائنس: کیا اس میں انویسٹمنٹ کرنی چاہیے؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ سٹرٹیجک اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اضافی توانائی کو جدت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی آمدنی میں بدل کر اقتصادی صلاحیتوں سے بھرپور...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس زیر صدارت زین افتخار چوہدری ریجنل چیئرمین پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کنوین کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم اور چوہدری ضیاء الرحمن(ایم پی اے ) نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں موجود تمام شرکاء سنئیر ممبر پی سی جی اے ملک تنویر ارشد، چیئرمین ٹاسک فورس(ایف پی سی سی آئی ) شام لال منگلانی، چیئرمین ریڈی...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2800 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اسے کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ ذرائع...
    جنوبی ایشیا ایک بار پھر پاک - بھارت کشیدگی کے سائے میں آیا، مگر اس بار سیاسی، سفارتی اور جغرافیائی توازن نے ایک نئی شکل اختیار کی۔ جہاں بھارت کو اپنی جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث شدید داخلی و خارجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، وہیں پاکستان نے متوازن حکمت عملی، فعال سفارت کاری اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کیا بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے طور پر اپنی عالمی حیثیت کو مزید مضبوط کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے ہمیشہ قومی سلامتی اور عسکری قوت کے بیانیے کو انتخابی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ حالیہ کشیدگی میں بھی یہی طرز عمل اختیار کیا گیا، جہاں...
    فرانس  میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
    برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔ سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔ وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
    پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور...
     عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا...
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسلم دنیا کے ایک انتہائی متحرک اور فعال رہنما اور مملکتِ سعودی عرب کی کئی نئی پالیسیوں کے معمار ہیں۔ 39 سالہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود زمام حکومت سنبھالنے سے اب تک سعودی عرب کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں جس میں سب سے بڑھ کر سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور دنیا کے امن میں سعودی عرب کا کردار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے سعودی معیشت کو تیل کی معیشت سے آگے بڑھا کر ایک ہمہ جہتی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں سیاحت، صنعت اور زراعت کے فروغ کے کئی منصوبے شامل...
    کراچی: سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس میں من مانا 200 فیصد اضافے سے طالب علموں اور والدین کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ سال 2019 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی، کالجوں نے 2 سال تک اس پر عمل درآمد کیا اور پھر اس کے بعد اچانک فیسوں میں غیر معمولی اور من مانا اضافہ کر دیا، اب نجی میڈیکل کالجوں میں 5 سال کے دوران ایم بی بی ایس کی تعلیم پر ایک کڑور سے ڈیڑھ کڑور روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ فیس میں اضافے کے نتیجے میں طالب علموں اور ان کے والدین کو شدید مالی مشکلات کا...
    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے  اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بزدل دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا، پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا، پی ایس...
    پاکستان کا ایٹمی قوت بننا نہ صرف قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے بلکہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بھی اُمید کا نشان ہے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔ بھارت نے 11 مئی کو 1998ایٹم بم کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لیے خطرات پیدا کردیے تھے اور علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے  رہائی کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کرزخمی کرنے کاالزام ہے،دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے،شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دو افراد ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے...
    میجر جنرل داشکن کے مطابق صدر پیوٹن کورسک کے علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران دشمن نے بغیر پائلٹ طیاروں کے ساتھ ایک غیر معمولی حملہ کیا، یہ انٹرویو روسیا-24 چینل پر نشر کیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا صدر کے محفوظ ہونے کی مزید تفصیلات فوری طور پر فراہم نہیں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ولادیمیر پیوٹن کی موجودگی میں روس کے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کے ڈرون حملے کا انکشاف ہوا ہے، اعلیٰ روسی عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کردی۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایئر ڈیفنس کمانڈر میجر جنرل یوری داشکن نے روسی ریاستی ٹی وی کو بتایا کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو ایک فضائی دفاعی جنگ میں حصہ لینا پڑا، جو...
    لاہور: لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے سکندر رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکندر رضا کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ ہم کل سارا دن ان کے لیے فلائٹس تلاش کرتے رہے اور اللہ نے ان کی محنت کا صلہ فتح کی صورت میں دیا۔ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں فتح کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فرنچائز کے سی ای او ثمین رانا نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کامیابی کا سہرا اجتماعی کوششوں، مضبوط ڈویلپمنٹ پروگرام اور کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ وابستگی کو دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈیڈیکیٹ...
    اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ یہ اجلاس "میڈرڈ گروپ" کا پانچواں اجلاس تھا جس میں 20 ممالک اور عرب لیگ، او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے قبل اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مینوئل الباریس نے بین الاقوامی پابندیوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا: "ہمیں اس جنگ کو...
    اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا۔ ‎اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی نے کیا۔ رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔ اس منفرد، رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی۔ دوڑ کے ان مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز کا اہتمام کیا گیا جسے شرکا نے بہت سراہا۔ شرکاء کے لیے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ نجی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی اسلام آباد میں ریس کایہ روٹ تھا۔ اس تقریب میں مختلف عمر کے گروپوں کی  شرکت...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ اسطرح کی حرکت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی اور ملک میں قانون کے دائرے سے باہر کوئی بھی گروہ اس طرح کا خود ساختہ انصاف کرنے کا مجاز بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے علی گڑھ میں چار مسلم تاجروں پر ہندو انتہا پسندوں کی بھیڑ کے ذریعہ کئے گئے بہیمانہ حملے کو انسانیت سوز اور ملک کے لئے شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے شبہ میں مسلم نوجوانوں کو مارنا ملک کے امن و قانون کے لئے ایک سنگین خطرے کی علامت ہے۔ اس سلسلے کے واقعات لگاتار رونما...
    میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔ یہ اجلاس "میڈرڈ گروپ" کا پانچواں اجلاس تھا جس میں 20 ممالک اور عرب لیگ، او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے قبل اسپین...
    نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ردعمل اس وقت دیا ہے جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ​​​​​​​ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ سمیت ان کی پارٹی یا کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور عدالتی کارروائی کے بغیر دہشتگرد قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ بیک فائر ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے یہ ردعمل...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی...
    لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم ’ لو گرو‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان پروموشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے لندن کے ایلفورڈ ٹاؤن میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ پہنچی تھیں تاہم اس دوران وہاں موجود سکیورٹی ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب ماہرہ کو کچھ افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/harassment-unfortunate-treatment-of-mahira-khan-in-london-during-the-promotional-event-of-her-film-with-humayun-saeed-mahirakhan-haniaamir-ayezakhanofficialfollow-@msajidk_42.mp4 واقعے کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ایک بہت زیادہ ہجوم سے گھرے اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ افسوناک...
    (گزشتہ سے پیوستہ) مثال کے طور پر ان علماء کرام نے متفقہ طور پر طے کیا کہ ایک اسلامی ریاست میں حکومت کی تشکیل عوام کے ووٹوں سے ہوگی اور منتخب قیادت ہی ملک پر حکمرانی کی اہل ہوگی۔ ہمارے خیال میں یہ اتنا بڑا اجتہادی فیصلہ ہے جسے خلافت عثمانیہ اور مغل حکومت کے صدیوں سے چلے آنے والے خاندانی سیاسی ڈھانچوں کے تناظر میں گزشتہ صدی کے دوران علماء کرام کا سب سے بڑا اجتہادی فیصلہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں ایک اور بات پر غور کر لیا جائے کہ قیام پاکستان کے فوراً بعد علماء کرام نے ۲۲ دستوری نکات میں وحدانی طرز حکومت کو ملک کے لیے موزوں قرار دیا تھا لیکن جب...
    اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل CERT نے صارفین کو فوری طور پر اپنے اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔  اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا...
    سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزم رضا علی کی 2 لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نےکی، عدالتی استفسار پر وکیل سمیر کھوسہ نے بتایا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، دراصل 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان بے قصور نکلیں، تفتیشی افسر جسٹس ہاشم کاکڑنے کہا کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور چند نوجوانوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کی تاہم اداکارہ کے ساتھیوں نے انہیں ہجوم سے با حفاظت نکال لیا۔ اس موقع پر ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔   View this post on Instagram   A...
    صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں افواج کیساتھ کھڑی ہوئیں ، پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، پیپلزپارٹی مزدوروں کی جماعت ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے ، اٹک کی تنظیم نے صدرمملکت کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے شیروں کی طرح ہدف کا تعاقب کر کے کمال کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ لاہور قلندرز نے T20 کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیالاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔  گورنر سندھ نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرکے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے اور پی سی بی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئٹہ اور لاہور کے بہترین کھیل کے باعث شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیم کی کامیابی کو...
    اللہ کی سلامتی رحمتیں اور برکتیں آپ پر ہوں،میں غزہ سے آپ سے مخاطب ہوں،اسی غزہ سے جو ناقابل شکست ہے، جان نثار ہے، ثابت قدم ہے، صبر و ثبات کا استعارہ ہے، اللہ کا خصوصی انعام ہے جو اس پر اللہ کی سکینت نازل ہو رہی ہے۔ ہم یہ پیغام سب مسلمانوں کو پہنچا رہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ جلد یا بدیر ہم پیغام دینے کے لئے موجود رہیں گے بھی یا نہیں۔ تو اللہ سے دعا کے ساتھ اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے ان لفظوں کو ہمارے حق میں حجت بنا دیجئے گا۔ یہ ہمارے خلاف گواہی نہ دیں۔ آمین پہلا پیغام یہ ہے ہم سب مسلمانوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ...
    بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے جھوٹے دعوئوں اور الزامات کے جواب میں پاکستان نے مبنی بر حقیقت موقف اپنایا ہے۔ بھارت کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے کہ پاکستان کی مبینہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کا ردعمل ضروری تھا ۔ دہشت گردی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹو ٹ انگ قرار دینے کے معاملے پر بھی مودی سرکار کا موقف شر انگیز ہے۔ بھارت یہ پرچار کر رہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طور پر کشمیر کے کچھ حصے پر قابض ہے۔ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے۔ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی مبصرین بخوبی جان چکے ہیں کہ بھارت دہشت گردی کے بیانیے کو کشمیریوں...
    دنیا کی آنکھوں سے اب پردے ہٹ چکے ہیں۔ اب کوئی ابہام نہیں رہا، کوئی دھوکہ باقی نہیں رہا، کوئی غلط فہمی باقی نہیں رہی۔ بھارت کی اصل حقیقت، اس کا مکروہ چہرہ، اس کی سازشوں کی گونج اب عالمی ایوانوں میں سنائی دے رہی ہے۔ بھارت جو اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے کا دعویدار ہے، وہ آج دنیا بھر میں رسوائی اور بے نقابی کا سامنا کر رہا ہے۔ اب یہ کوئی راز نہیں رہا کہ بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے امن کا بھی دشمن ہے۔ اس کی بوکھلاہٹ، اس کی گھبراہٹ، اس کی زبان و بیان میں چھپی ہوئی لرزش صاف ظاہر کر رہی ہے کہ وہ اندر سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نجی چینلکے مطابق پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں، گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین کاڈیٹا چوری ہوا ہے، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی اور دفعہ 370 اور 35A سمیت اپنے حقوق کی بحالی کے مطالبے پر متحد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار اور ہراساں کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں نام نہاد آپریشن سندھور کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی...
    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ فائنل میں محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی، وسیم جونیئر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ معین خان نے کہا کہ لاہور نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا جو  بڑی کامیابی ہے۔ سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز نے میچ کا پانسا پلٹا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ میچ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔...
    مودی کا بھارت نفرت، تعصب اور ظلم کا گڑھ  بن گیا جب کہ بھارتی تجزیہ کار اور مصنف بھی مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار بھارت کے معروف سیاسی تجزیہ کار اور مصنف آوے شُکلا کی کڑی تنقید کا شکار بن گئی جب کہ  دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے آوے شُکلا نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ آوے شُکلا نے مودی سرکار کو عام عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، پروگرام میں کرن تھاپر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے حالیہ واقعات پر اہم سوال بھی اٹھائے گئے۔   کرن تھاپر  نے سوا کیا کہ کیا انتہا پسند سوچ...
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً ایک لاکھ 10ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کو بین الاقوامی تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔ پناہ گزینوں میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے بھی شامل ہیں جو کہ خطرات سے دوچار ہیں اور مخصوص یا مجموعی کمزوریوں کی بنا پر تیسرے ملک میں آبادکاری (ری سیٹلمنٹ) کے اہل ہو سکتے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے تازہ ترین حقائق نامے کے مطابق، پاکستان میں ری سیٹلمنٹ پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے اور اب تک 20ہزار سے زائد کمزور پناہ گزین محفوظ ممالک میں منتقل...
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ مہم تمام مسالک کے مدارس کو نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر 2024ء کو مدراس کے خلاف کسی بھی کارروائی اور سرکاری نوٹسز پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ کسی ریاستی یا مرکزی حکومت کی جانب سے مدرسوں کے خلاف جاری نوٹسز پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔ اس کے باوجود اترپردیش کے نیپال سے متصل مسلم اکثریتی اضلاع میں نہ صرف مدرسوں بلکہ درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں...
    سوموار کے روز پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام تحت ملک میں سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک دے کر مہم کا افتتاح کیا۔26 مئی سے شروع ہونے والی ہفتہ وار قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔رواں سال پاکستان سے پولیو کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ،...
    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کے روز ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ،100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281...
    سعودی عرب(نیوز ڈیسک)اگر آپ بیوٹیشن ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوانا چاہتی ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے۔ پاکستان کی خواتین ہنرمند بیوٹیشنز کے لیے سعودی عرب میں روزگار کا شاندار موقع سامنے آیا ہے، جہاں نہ صرف اچھی تنخواہ بلکہ مفت رہائش، کھانے کا الاؤنس اور دیگر سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے بیوٹیشنز کی سعودی عرب میں بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔ پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقئ انسانی وسائل کے ایک ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ایک معروف نجی فرم کے لیے ہنر مند خواتین بیوٹیشنز...
    بالی وڈ کی حسینہ عالیہ بھٹ کا کانز فلم فیسٹیول 2025 کے ریڈ کارپٹ پر ٹوٹے ہار کو سنبھالتے ہوئے دیا گیا پوز تعریفوں کو مرکز بن گیا۔ عالیہ بھٹ کا فیشن سینس نہایت منفرد، جدید اور متوازن ہے۔ وہ ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جو فیشن کو صرف لباس تک محدود نہیں رکھتیں بلکہ اسے ایک مکمل اندازِ زندگی کا حصہ بناتی ہیں۔ اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت دیتے ہوئے اس سال بھی عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں اپنی شاندار شرکت سے نہ صرف مداحوں بلکہ عالمی فیشن انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔ کانز فلم فیسٹیول 2025 کی اختتامی تقریب میں عالیہ نے گلوبل فیشن برانڈ گوچی کی پہلی ساڑھی پہنی۔ اس مونوگرام...
    بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مستفیض ا لرحمان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں کلپ فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ کم ازکم 2 ہفتوں تک نہیں کھیل سکیں گے۔مستفیض الر حمان کی جگہ فاسٹ باؤلر خالد احمد کو اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے، مستفیض الر حمان انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی بروز بدھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔ ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا، مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ ہو چکا ہے، جبکہ آج مئی 2025 ہے،...
    بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے متنازعہ علاقے لداخ میں ماسٹر پلان شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت نے آبی جارحیت جاری رکھتے ہوئے دریائے سندھ کے بہاؤ کو روکنے کے لیے متنازعہ علاقے لداخ میں چار نئے منصوبوں کا ماسٹر پلان شروع کر دیا ہے۔ اس بات کا انکشاف معروف آبی ماہر انجینئر ارشد ایچ عباسی کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھیجے گئے ایک خط میں کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق بھارت اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت متنازع علاقے لداخ میں اچنتھنگ، سانجک، پارفیلا، باتالک اور خلستی کے 10 میگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ماسٹر پلان پر کام کر...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی. محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات میں شمالی /جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، وزیرستان، بنوں، کرم، کرک،...
    لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر تیسری بار پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ، جو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔کوشال پریرا نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،محمد نعیم 46اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے،سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 201 رنز بنائے ، حسن نواز نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4چھکے،8چوکے شامل تھے،اویشکا 29،فہیم اشرف 28،رائیلی اور چندی مل نے...
    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مشتبہ ڈرون حملے کے خلاف مقامی افراد کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا جب کہ مظاہرین نے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق میر علی کے گاؤں ہرمز میں مبینہ ڈرون حملہ 19 مئی کو دن کے وقت ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس اور قبائلی عمائدین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے لیکن وہ تاحال بے نتیجہ رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوئے، اگر ان کے مطالبات پورے...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ سمیت ان کی پارٹی یا کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور عدالتی کارروائی کے بغیر ’دہشتگرد‘ قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات ’انتہائی تشویشناک‘ ہیں اور یہ ’بیک فائر‘ ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے یہ ردعمل اس وقت دیا جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پریس کانفرنس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ پر تنقید کی تھی اور میڈیا سے اس گروپ اور اس...
    اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ میں جاری تنازع کو روکنے کے لیے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو میڈرڈ میں یورپی اور عرب ممالک کے اجلاس سے قبل کہی، اس اجلاس کا مقصد اسرائیلی حملے کو روکنے کی اپیل کرنا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جنہیں اسرائیل طویل عرصے سے اپنا اتحادی سمجھتا رہا ہے، اب حماس کے خلاف کارروائی میں اضافے کے بعد بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ کرنے والی آوازوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسپین کے وزیر خارجہ جوزے مانوئل آلباریس نے ’فرانس انفو ریڈیو‘ کو بتایا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈاکٹر ضیاء القیوم کی بحالی کیس میں ایچ ای سی کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے برخاست کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی عہدے پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے حکم امتناعی کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “پہلے فریقین کے کمنٹس آ جانے دیں، پھر دیکھیں گے۔ ہم ایسا حکم امتناع جاری نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ اداروں اور...
    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دفتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں اور انہیں بین الاقوامی تحفظ کی زیادہ ضرورت ہے، ان میں کم از کم 8 فیصد پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان میں مخصوص یا مجموعی طور پر ایسی کمزوریاں بھی موجود ہیں جو انہیں دوبارہ آبادکاری کے لیے اہل بنا سکتی ہیں۔ پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کا پروگرام 1980 کی دہائی سے فعال ہے...
    ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منصوبے کے اس نئے مرحلے کا مقصد کراچی میں پانی کی دستیابی میں اضافہ، پانی اور سیوریج کی خدمات کی حفاظت کی بہتری اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کی مالی و عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں کی جانے والی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائے گا اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں پانی اور سیوریج کی خدمات کو بہتر بنائے...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سال 2025 کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی۔ وزیر صحت نے پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ مہم کے دوران ملک بھر میں 5 سال...
    محمکہ موسمیات پاکستان کے سربراہ مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ 29، 30 اور 31 مئی کو بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فضا مستحکم نہیں ہورہی ہے جو اولے اور آندھی کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ یہ سلسلہ کچھ عرصہ جاری رہے گا۔ مہر صاحبزاد کا کہنا تھا کہ ابھی تک جو اشاریے مل رہے ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ مون سون میں بارشیں زیادہ ہوں گی، ہم نے پی ڈی ایم ایز اور این ڈی ایم اے کو اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟...
    دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین جاپانی نسل کا جامنی آم ’میازاکی‘ اب پاکستان میں بھی کاشت ہونے لگا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں یہ آم 3 لاکھ روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ ’میازاکی‘ آم اپنی گہری جامنی رنگت، غیرمعمولی مٹھاس اور ریشے سے پاک ملائم گودے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے سب سے پہلے جاپان کے شہر میازاکی میں اگایا گیا تھا، جہاں یہ عالمی منڈی میں 800 سے 900 امریکی ڈالر فی کلوگرام تک فروخت ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں: لاکھوں روپے فی کلو آم، پاکستان میں یہ خاص فصل کہاں کاشت ہورہی ہے؟ اس نایاب پھل کو پاکستان لانے کا سفر 6 سال قبل اس وقت شروع ہوا جب غلام...
    لاہور:متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین اثریات نے ’’ساروق الحدید‘‘ کے مقام پر جدید ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے ریتلے ٹیلوں کے نیچے دبی کئی عمارتیں اورایک بڑی انسانی بستی کے دیگر شواہد دریافت کیے ہیں, ماہرین کو یقین ہے کہ یہ قوم عاد کے مرکزی شہر ’’ارم ذات العماد‘‘کے کھنڈر ہیں۔ یوں اہل دنیا پر قران مجید کی حقانیت کا ایک اورزبردست ثبوت آشکار ہو گیا۔ قرآن پاک میں قوم عاد کا ذکر 24 بار آیا ہے جو اپنے زمانے میں امیر وطاقتور تھی۔ قرآن پاک کے مطابق یہ قوم احقاف(ریگستانی زمین والی) وادی میں آباد ہوئی جو ازروئے مفسرین جنوبی عرب میں واقع تھی۔ اماراتی ماہرین نے بھی ارم شہر کو صحرا ربع خالی کے...
    پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ سیریز  کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن، شمیم حسین، جاکر علی اور مہدی حسن شامل ہیں۔ ٹیم کے دیگر اراکین کی آمد آج صبح متوقع ہے، جس کے بعد مکمل اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت، جو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت متنازعہ علاقے لداخ میں واقع عظیم دریائے سندھ کے بہاؤ کو روکنے کے اپنے ماسٹر پلان کے تحت، نے لداخ میں 10 نئے میگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جن میں اچنتھنگ-سانجک، پارفیلا، سونٹ (باتالک)، اور خلستی شامل ہیں۔  نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق یہ منصوبے نہ صرف معاہدے کے تحت اجازت دی گئی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں پانی کے بہاؤ کو روکنے اور کم کرنے کے حوالے سے سنگین خدشات بھی پیدا کرتے ہیں۔آبی جارحیت: بھارت نے دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیاایسا لگتا ہے کہ...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی۔ترکیہ کے  صدر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیاہے ۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو...
    یورپی ملک مالٹا نے اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اتوار کے روز ایک سیاسی تقریب کے دوران یہ اعلان کیا، جس میں انہوں نے عالمی و مقامی معاملات بالخصوص غزہ میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا نہ صرف ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ انصاف اور انسانی وقار کے تقاضوں کے بھی عین مطابق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مالٹا فلسطینی ریاست کو 20 جون کو...
    اسلام آباد:بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دی ایشین ایج میں شائع مضمون کے مطابق ’’پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا۔‘‘ بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی۔ بدترین ناکامی کے بعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ دی ایشین ایج کے مطابق ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی ’’ترنگا یاترا‘‘ ریلیاں سیاسی مقاصد کے...
    بھارتی مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کے خلاف بھارتی ہندو بھی بول پڑے اور انہوں نے مودی سرکار کی ہندوتوا انتہا پسندانہ پالیسی پر شدید الفاظ سے تنقید کی ہے۔ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کے خلاف شروع کی گئی ریاستی کارروائیوں پر بھارت میں غیر معمولی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے واقعے کا جھوٹا الزام لگا کر نہ صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا بلکہ ان کے گھروں کی مسماری اور جبری گرفتاریوں کے ذریعے اپنی انتقامی سیاست کو ہوا دی۔ اس ظالمانہ روش پر اب خود بھارتی ہندو بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ریاستی جبر کے پہاڑ توڑے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے بات چیت مثبت رہی اور مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کی ہے اور معاملات میں پیش رفت ہو رہی ہے"۔ روس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "روسی صدر ولادیمیر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جو کہ قابل تشویش ہے"۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس  نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او  فیصل ٹاون افضال روف  نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس  کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
    پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پُرعزم...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں۔ ابتدا میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، لیکن جیسے جیسے ہجوم بڑھتا گیا، صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی۔ سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی شروع کردی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ماہرہ خان رش کے دوران اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی...
    ڈھاکا: بنگلا دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کے دوران سرکاری عہدے داروں پر حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کے الزامات میں خصوصی عدالت میں مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، مقدمے میں ڈھاکا پولیس کمشنر سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر گزشتہ برس اگست میں احتجاج کرنے والے طلبا پر کریک ڈاؤن کے دوران قتل میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے بتایا کہ چار پولیس افسران حراست میں ہیں جب کہ باقی چار کے خلاف عدم موجودگی میں کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ "جرائم کے ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور انصاف ہوگا"۔...
    پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اور یوٹیوبر مورو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ دونوں معروف شخصیات گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں سفر کر رہے تھے، جو طوفان کی زد میں آگئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والا تجربہ بیان کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو طوفان کے وقت طیارے کے اندر ریکارڈ کی گئی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) اس کے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ اداکار نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آخری الفاظ...
    لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ہماری فیملی کاحصہ ہیں، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں۔ لاہور میں پی ایس ایل ٹین کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثمین رانا نے کہا کہ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ ثمین رانا کا کہنا تھا کہ چھ بجکر پچاس منٹ پر سکندر رضا ایئرپورٹ پہنچے،وہ اکانومی کلاس میں آئے کمٹمنٹ قابل تعریف ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے بتایا کہ چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کیلئے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے۔ ثمین...
    غزہ کے اسکول پراسرائیل نے رات کو فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ غزہ حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نسل کشی مہم کے لیے اسرائیلی فوج غزہ کے ستتر فیصد علاقے پر قابض ہے۔ Post Views: 4
    ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی اور جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ Post Views: 2
    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلا دیش اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا۔ بنگلا دیش ٹیم کے دیگر اراکین آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کا پہلا گروپ گزشتہ رات لاہور پہنچا تھا۔ 27 مئی کو دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی، جبکہ اسی دن ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ Post Views: 5
    اردن(نیوز ڈیسک)پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ / نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح ۔ پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست9۔ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملیایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیےبانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر...
    لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل میں ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پہلی مرتبہ کسی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی ہے۔ لاہور قلندرز نے کوِئٹہ کے خلاف 202 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب 200 رنز کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 2014 آئی پی ایل فائنل میں 200 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔ لاہور قلندرز کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بنی ہے۔ Post...
    یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز ویلیٹا(آئی پی ایس) یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے تصدیق کر دی، مالٹا 20 جون 2025کو فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا۔ خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ رابرٹ ابیلا فرانس نے بھی جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عزم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فرانس اور سعودی عرب جون میں دو ریاستی حل پر مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ واضح رہے کہ مالٹا نے اپریل 2023 میں اقوام متحدہ...
    شہرِ قائد کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Post Views: 4
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...