2025-09-18@03:17:13 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«آڑے ہاتھوں لے لیا»:
قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات کے حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے محکمہ موسمیات کے حکام کو غلط پیش گوئیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رکن قائمہ کمیٹی میر منور علی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں، ایک بارمحکمہ موسمیات نے4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔رکن قائمہ کمیٹی شازیہ مری نے...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے غزہ پر جاری قیامت خیز مظالم، قطر پر حملہ، ہولناک سیلاب اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جوانوں کی شہادت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پاکستان اور ھمارے خطے میں سمیت دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ غزہ پہ قیامت خیز مظالم ، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح، وطن عزیز میں ہولناک سیلاب، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں اور اب قطر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ ان تمام واقعات کے دوران یا بعد میں آپ نے عمران...
ممبئی(نیوز ڈیسک) مقبول بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی چوتھی برسی پر مداحوں نے ایک بار پھر اپنے پسندیدہ فنکار کو سوشل میڈیا پر یاد کیا اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تاہم، اس موقع پر ان کی قریبی ساتھی شہناز گل کی جانب سے کسی قسم کا پیغام یا پوسٹ سامنے نہ آنے پر مداحوں میں مایوسی اور غصہ دیکھنے میں آیا۔ سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے بھارتی شوبز انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔ ہر سال اس دن ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی یاد میں جذباتی پیغامات شیئر کرتے...
فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر...
سندور تو اجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں آپریشن سندورپر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے آپریشن سندور کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اٹھایا کہ اس آپریشن کو “سندور” جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ...
نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی جنگ بندی پر بھارتی نوجوان حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کو بھی امریکا کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ویڈیو میں نوجوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی جھوٹی خبر کو اس قدر سنجیدگی سے پھیلایا کہ عام لوگ اس پر یقین کرنے لگے۔ نوجوان کے مطابق، “تمام مین اسٹریم میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی خبر چلائی جو سراسر فیک نیوز تھی، اور یہ...
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے عام لوگ ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے بلکہ اصل مسئلہ کچھ بااثر شخصیات ہیں جو جان بوجھ کر عوام کے درمیان نفرت کو ہوا دے رہی ہیں اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ عام لوگ امن اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں لیکن میڈیا اور چند مشہور شخصیات کے منفی بیانات حالات کو مزید خراب کر رہے ہیں انہوں نے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پاکستان آتے ہیں تو خوشی خوشی واپس...
پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ، مصنفہ و سماجی کارکن بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر جرأت مندانہ انداز اپناتے ہوئے بھارتی مصنف جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یورپ کے دورے پر موجود بشریٰ انصاری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی کارروائیوں اور پاکستان مخالف بیانات پر دو ٹوک موقف اختیار کیا اور جاوید اختر کو “بےبنیاد الزامات” لگانے پر بھرپور جواب دیا۔ انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ انصاری نے کہا، ’کیا ڈرامہ چلا رکھا ہے بھارت نے؟ پہلے اپنی ناکام پالیسیاں دیکھو۔ پاکستان میں ان عورتوں کو واپس دھکیلا جا رہا ہے جو 40 سال سے بھارت میں رہ رہی تھیں، تم نے انہیں ویزے دیے ہی کیوں تھے؟‘ انہوں...
نئی دہلی – پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت میں مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ شہریوں اور ماہرین نے انٹیلیجنس کی ناکامی کو واقعے کا اصل سبب قرار دیا ہے، جب کہ کئی سوالات بھارتی حکومت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔ بھارتی خواتین شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "بھاری سیکیورٹی کے باوجود حملہ آور موقع واردات تک کیسے پہنچے؟"۔ ان کا کہنا تھا کہ "لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گردوں کا فرار ہونا نظام کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے سکیورٹی خدشات موجود تھے تو بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے...
کشمیری صحافی نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی صحافی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے کھری کھری سنا دیں۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دے دیا۔ پہلگام حملے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کشمیری صحافی نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔ کشمیری صحافی نے گفتگو میں کہا کہ پانی بند کرنے کی آپ محض باتیں ہی کر رہے ہیں ابھی تک پانی بند کیوں نہیں کیا؟۔ آپ کو لگتا ہے آرمی چیف آپ سے ڈر کر ملک سے چلےجائے گا؟ آپ بے شک تعداد میں زیادہ ہو سکتے ہیں مگر ہم اور ہماری فوج کوالٹی میں آپ سے زیادہ ہے۔ نوجوان صحافی نے کہا کہ...
پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی بچکانہ حرکت پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور میڈیا پر ایک بار پھر پابندی عائد کرنے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب پہلگام کے علاقے میں بھارتی سیاحوں کے قتل کا الزام پاکستان پر لگایا گیا حالانکہ بعد میں بھارتی فوج کے ایک جنرل نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ بھارت کا ایک “فالس فلیگ آپریشن” تھا، جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ پابندی کے فوری بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں، ڈراموں اور دیگر میڈیا ریلیزز کو روک دیا گیا، جس میں...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں ناقص کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وریندر سہواگ غیر ملکی کرکٹرز گلین میکسویل اور لیام لیونگ اسٹون پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیام لیونگ اسٹون سے متعلق کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میکسویل اور لیونگ اسٹون کی لگن ختم ہوگئی ہو، یہ یہاں صرف چھٹیاں منانے آتے ہیں اور چھٹی مناکر چلے جاتے ہیں۔ سہواگ نے کہا کہ وہ آتے ہیں، مزے کر کے واپس چلے جاتے ہیں، ان...
معروف میزبان، مذہنی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حال ہی میں طوبیٰ عامر نے ندا یاسر کے پروگرام میں دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور اداکاری کی دنیا میں اتفاق سے آگئیں انہیں اداکاری کا شوق تھا نہ ہی کوئی ارادہ۔ طوبیٰ انور کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی تھی اور انہیں جھوٹا قرار دیا جارہا تھا۔ ایسے میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ان پر طنز کے تیر...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہے کہ لاہور میں الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے جبکہ خیبر پختونخوا والے والے ایک بی آر ٹی بھی نہ چلا سکے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کتاب بھجوائی ہے، لاہور اور اسلام آباد میں حملوں کا ذکر نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے...
لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے، ان کو بار بار شرم دلائی تھی کہ لوگ وہاں...
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابق کپتانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ماتم نہ کرنے کا کہہ کر کے تنخواہوں کے بھارت پر انحصار ہونے کا بھی طعنہ دے ڈالا۔ مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کو ایڈوانٹیج قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ یہ سب لوگ عقلمند اور تجربہ کار ہیں، آپ یہ کیوں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا؟ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ مسلسل بھارت پر فوکس کرنے کے بجائے کیا آپ اپنے گھر کے صحن کو دیکھ رہے ہیں، آپ کے کھلاڑیوں کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، اور اس کی واضح مثال عارف علوی ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ عارف علوی صدارت کی کرسی سے چمٹے رہے، جبکہ ان کی جماعت اعتماد کا ووٹ ہار چکی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارف علوی نے اپنے دورِ صدارت میں ہونے والے انتخابات کو خود ہی دھاندلی زدہ قرار دیا، لیکن اگر واقعی فنڈز کا غلط استعمال ہو رہا تھا تو انہوں نے تب آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ وزیر دفاع کے مطابق عارف علوی کے پاس دو سال کا وقت...
MANAUS: برازیل نے امریکا سے بے دخل کیے گئے درجنوں شہریوں کو ہتھکڑیوں میں جہاز میں سوار کرنے اور بدسلوکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پرواز میں مسافروں کے ساتھ بدترین سلوک کرنے پر واشنگٹن سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت میں آنے کے بعد غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا تھا اور اسی سلسلے میں برازیل کے شمالی شہر ماناؤس میں بھی ایک پرواز پہنچی تھی۔ برازیلی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ برازیلی مسافروں کے...
پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت...