سدھارتھ شکلا کی چوتھی برسی: شہناز گل کی خاموشی پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک) مقبول بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی چوتھی برسی پر مداحوں نے ایک بار پھر اپنے پسندیدہ فنکار کو سوشل میڈیا پر یاد کیا اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تاہم، اس موقع پر ان کی قریبی ساتھی شہناز گل کی جانب سے کسی قسم کا پیغام یا پوسٹ سامنے نہ آنے پر مداحوں میں مایوسی اور غصہ دیکھنے میں آیا۔
سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے بھارتی شوبز انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو صدمے سے دوچار کر دیا تھا۔ ہر سال اس دن ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی یاد میں جذباتی پیغامات شیئر کرتے ہیں۔
رواں برس جب شہناز گل نے کسی پلیٹ فارم پر سدھارتھ کے بارے میں کچھ نہ لکھا تو سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے سخت تبصرے کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے اپنے قریبی ساتھی کو فراموش کر دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا: “شرم آنی چاہیے، آپ نے سدھارتھ کو کیسے بھلا دیا”، جبکہ دوسرے نے الزام لگایا کہ “موت کو جذباتی دکھاوے کے لیے استعمال کیا اور پھر بھول گئے”۔
دوسری جانب شہناز کے حامیوں نے ان کا بھرپور دفاع کیا۔ ان کے مطابق کسی کو یاد کرنے یا غم منانے کا طریقہ ذاتی معاملہ ہے، اور اگر شہناز نے پوسٹ کی ہوتی تو لوگ یہ کہہ کر تنقید کرتے کہ وہ ہمدردی یا شہرت سمیٹ رہی ہیں۔ مداحوں نے یاد دلایا کہ شہناز نے ہمیشہ اپنی زندگی اور کام میں سدھارتھ کے اثرات کو مثبت انداز میں سمیٹا ہے، اس لیے خاموشی کو غلط تاثر نہیں دینا چاہیے۔
سدھارتھ اور شہناز کی قربت اور ان کی معصوم نوک جھونک کو مداح “سدناز” کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ بگ باس 13 میں ان کی کیمسٹری نے دونوں کو بے پناہ مقبولیت دلائی تھی، اور یہ تک خبریں گردش کرتی رہیں کہ دونوں دسمبر 2021 میں شادی کرنے والے تھے۔
اداکارہ اس وقت اپنی نئی فلم اک کُڑی کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 19 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کے گانے وین اینڈ ویئر میں انہوں نے مشہور ریپر ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے جو پہلے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج کے طور پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
پاکستان آئیڈل نے دن سال بعد واپسی کی ہے تاہم یہ شو تنازعات کا بھی سامنا کر رہا ہے، خاص طور پر ججز کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ججز پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فواد اور بلال کو جج مقرر کیے جانے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی فواد خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نئی نسل بلال مقصود اور فواد خان کے ماضی کے موسیقی کے کام سے واقف نہیں۔ یاد رہے کہ بلال مقصود مشہور بینڈ "اسٹرنگز" کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ فواد خان نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور "انٹٹی پیراڈائم" کے مرکزی گلوکار رہے ہیں۔
حال ہی میں لاہور میں اپنی آنے والی فلم "نیلوفر" کی میوزک لانچ تقریب میں فواد خان سے جب گانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا۔‘
سپر اسٹار نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔‘ فواد خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین ان کے اس ردعمل پر تبصرے کر رہے ہیں۔