کشمیری صحافی نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی صحافی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے کھری کھری سنا دیں۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دے دیا۔ پہلگام حملے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کشمیری صحافی نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں۔

کشمیری صحافی نے گفتگو میں کہا کہ پانی بند کرنے کی آپ محض باتیں ہی کر رہے ہیں ابھی تک پانی بند کیوں نہیں کیا؟۔ آپ کو لگتا ہے آرمی چیف آپ سے ڈر کر ملک سے چلےجائے گا؟ آپ بے شک تعداد میں زیادہ ہو سکتے ہیں مگر ہم اور ہماری فوج کوالٹی میں آپ سے زیادہ ہے۔

نوجوان صحافی نے کہا کہ آپ ہر دفعہ پاکستان پر الزام لگاتے ہیں۔ پلواما ڈرامے میں بھی آپ کو 700 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ عالمی سطح پر آپ تنہا ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کشمیری صحافی نے

پڑھیں:

سندور مٹا دیا گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سینئر بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے راجیہ سبھا میں 'آپریشن سندور' پر شدید تنقید کرتے ہوئے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجیہ سبھا کے حالیہ مون سون سیشن کے دوران سماج وادی پارٹی کی سینئر رکن جیا بچن نے ’آپریشن سندور‘ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

جیا بچن نے اپنے خطاب میں سوال اُٹھایا کہ اس آپریشن کو "سندور" جیسا علامتی اور جذباتی نام کیوں دیا گیا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس آپریشن کے نام پر کئی خواتین کا "سندور" مٹا دیا گیا ہے۔ وہ فوجی نوجوان جو اس آپریشن میں مارے گئے ان کی بیویوں کے سندور مٹ چکے ہیںْ 

دورانِ تقریر حکومتی بینچ سے مداخلت پر جیا بچن نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسروں کو بولنے دیا جاتا ہے تو اُنہیں بھی مکمل بات کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "براہ کرم مجھے کنٹرول نہ کریں۔"

ایک حکومتی رکن کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کریں گی، لیکن ان کے کان سب کچھ سن سکتے ہیں۔ ان کی نشست کے قریب بیٹھی شیو سینا کی رکن پریانکا چترویدی اس دوران مسکراتی دکھائی دیں۔

سوشل میڈیا پر بھی جیا بچن کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ خلاف تھیں؟ صحافی کا علیمہ خان سے سوال
  • بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا
  • سندور تو اُجڑ گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری
  • پہلگام حملے کے بغیر تحقیقات بھارتی جارحیت کا جواز نہیں، پاکستان
  • سیف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انکی کرینہ سے طلاق ہونیوالی ہے: اینکر پرسن کا دعویٰ
  • سندور مٹا دیا گیا، جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • سیف علی خان اور کرینہ کپور کی طلاق ہونے جارہی ہے، پاکستانی صحافی کا بڑا دعویٰ
  • معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس گزر گئے
  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید؛ تعداد 5 ہوگئی