پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں، امید ہے ہفتوں میں نہیں دنوں میں ٹریڈ ڈیل ہو جائے گی، پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا جاتی ہیں، پاکستان امریکی کاٹن کا دوسرا بڑا خریدار ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات مفید رہی، ملاقات میں باہمی شراکت داری پر زور دیا۔
امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تناؤ نہیں چاہتا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے، دنیا کی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آ چکا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا، پاکستان صحت، تعلیم دیگر شعبوں میں بہترین کام کر رہا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں، امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے، غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، غزہ میں فوری طور پر سیز فائر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت جنگ کے دوران سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے، ہم نے بھارت کے خلاف اپنے دفاع میں کارروائی کی، دونوں ملکوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر اہم تنازع ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ امریکا کے اسحاق ڈار کے ساتھ نے کہا
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی سفارتکاری و تجارت سے متعلق اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-3
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اور اجلاس ہوا جس میں شعبہ پیٹرولیم کے موجودہ انفرا اسٹرکچر اورآر ایل این جی اور اس سے منسلک شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار نے کارکردگی بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے مسلسل تکنیکی اپ گریڈیشن اور سسٹمز کی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تجارت قانون و انصاف کے وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے برآمدات بڑھانے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے خاص طور پر یورپی یونین اور دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کیلیے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا۔