علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 اگست 2025ء ) پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے، علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتا تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے، مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر صحافیوں اور وکلاء سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے لیکن قاسم اور سلیمان سیاست میں نہیں آرہے اس لیے وہ یہاں پر کسی سیاسی سرگرمی یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ میرے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی تحریک کا حصہ ہوں گے، آج بیٹوں سے فون پر میری بات کروا دی گئی، کئی ماہ بعد ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے، اس کے علاوہ اخبارات کتابیں بھی ملے ہیں اور ٹی وی بھی آن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے بچے تحریک میں حصہ لیں گے، میرے بچے اگر مجھ سے ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکپسائر ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیئے، مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق علیمہ خان کا بیان غیرضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے۔ علی امین اگر گورننس کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو کسی اور کو موقع دینا چاہیئے۔ مزید برآں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ان میں سے ایک کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے اور دوسرے کو مل نہیں رہا تو انہوں نے دو درخواستیں دیں ہیں، جن میں سے ایک اپنا نائیکوپ کارڈ ایشو کروانے کے لیے ہے اور دوسری درخواست میں ویزے کے لیے بھی اپلائی کیا ہے، یہ ویزہ دے نہیں رہے اور درخواست موصول نہ ہونے کا جھوٹ بول رہےہیں، سوموار کو جمائمہ خان کی نمائدہ سفارت خانہ جائے گی تاکہ قاسم اور سلیمان کے ویزے کے بارے میں خود جاکر پوچھ کر آئیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نہیں کرسکتے تو دینا چاہیئے علیمہ خان نے کہا کہ علی امین
پڑھیں:
علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان
علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کی ہے۔عمران خان نے کہاکہ اگر علی امین گنڈاپور صوبے میں گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم رکھنے میں ناکام ہیں تو انہیں استعفی دے دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں بہتر یہی ہوگا کہ کسی اور اہل فرد کو موقع دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو جیل میں دوبارہ سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، جن میں مطالعے کے لیے کتابیں اور روزانہ اخبارات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ انہیں اپنے بچوں سے ایک گھنٹے کی ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت بھی دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کہاکہ اگر ان کے بچے ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو وہ ضرور آئیں۔
ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ فون پر بات کرنے سے علم ہوا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہو چکا ہے۔مشعال یوسف زئی کی سینیٹ کے لیے نامزدگی سے متعلق علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے اسے غیر ضروری قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو سیاسی نوعیت کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے سنا ہے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے؛ ٹرمپ جدید دور کی سب سے بڑی فضائی ،پاک فضائیہ نے جدید بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ رائٹر کی رپورٹ پاکستان اور چین کے سائنسدانوں نے مِل کر چاول کی نئی ہائبرڈ قسم تیار کرلی چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم