Islam Times:
2026-07-24@03:05:44 GMT

پاک فوج مزاحمت کی علامت اور خطے میں امن کی ضامن ہے، چین

اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT

پاک فوج مزاحمت کی علامت اور خطے میں امن کی ضامن ہے، چین

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت روابط، اور مشترکہ جیو اسٹریٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خودمختاری، کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے مزاحمت کی علامت اور خطے میں امن کا ضامن قرار دیا۔ عسکری سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل ژانگ یو ژیا، پی ایل اے آرمی کے سیاسی کمشنر جنرل چن ہوئی اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے ملاقاتیں کیں۔ پی ایل اے آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں افواج کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی، مشترکہ تربیت، عسکری جدیدیت، اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے ہائبرڈ اور سرحد پار خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی تعاون اور اسٹریٹیجک ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی عسکری قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے علاقائی امن میں کلیدی کردار کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبہ جات میں فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
   

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملاقاتیں کیں کیا گیا

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار