2025-11-04@02:48:57 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 21				 
                «اچھا ہے»:
	قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے، جو کہ پھر آگئی۔ سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور...
	پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور پھر میچ وننگ کارکردگی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ کارکردگی دکھانے والے سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ جب بھی موقع ملے اور کوچز کی طرف سے جو پلان ملے اس کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔  سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ آج کی پرفارمنس میں اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں جن کی دعاؤں کی بدولت میں اس مقام تک پہنچا ہوں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ...
	اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں، غزہ کے لیے جدوجہد جاری رہے، ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں اور ہمیں غزہ کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ وہاں کے عوام کو فوری طور پر شفا اور تعمیر نو کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں پانچویں ترکی-افریقہ بزنس اور اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے سخت محنت کی تاکہ غزہ میں امن قائم ہو سکے اور وہاں کے لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں۔اس سے پہلے، صدر اردوان نے اپنے بیان...
	ایک دوست عرب ملک کے ذریعے افغانستان سے بات چیت جاری ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ نکلے گا: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف
	لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
	پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی  بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل جائے،کیا کافی ہے کیا ناکافی یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی پارلیمنٹ پابند ہوتی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے اچھا مشورہ مل...
	انسٹاگرام پر ان دنوں جس آڈیو نے سب کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے وہ ہے: ’اچھا جی ایسا ہے کیا، جزاک اللہ، تھینک یو سو مچ‘۔ یہی منفرد جملہ اب ماہرہ خان کو بھی اس میم ٹرینڈ کا حصہ بنا چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟ یہ رجحان ٹک ٹاک اسٹار شہزادی سے شروع ہوا تھا، جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے طنزیہ تبصروں کو مزاحیہ اور دلچسپ کنٹینٹ میں بدلا۔   View this post on Instagram   A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)  شہزادی اکثر یہ بھی کہتی رہیں کہ لوگ انہیں ماہرہ خان، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی سے ملاتے ہیں، جس نے سب...
	—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں۔ زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے ہوئےسب کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت...
	کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کریئٹر ثمرہ شہزادی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، البتہ اب ان کی شہرت شوبز ستاروں تک بھی پہنچ چکی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ان کے انداز میں ویڈیو بناکے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور ثمرہ کو ٹیگ بھی کیا ۔ویڈیو میں ماہرہ خان ثمرہ شہزادی کے انداز میں کہہ رہی ہیں ’سیم ٹو سیم ماہرہ خان ، اچھا جی ایسا ہے کیا ؟‘ اداکارہ کانٹینٹ کریئٹر کی طرح ویڈیو میں ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں ۔اداکارہ نے ویڈیو اسٹوری میں ثمرہ کو ٹیگ کرکے کیپشن لکھا، میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ ننھی اسٹار ہیں۔یہ ویڈیو ثمرہ شہزادی نے اپنے اکاؤنٹ...
	آج کل لوگوں میں ہوٹلوں سے کھانے کا رجحان غیر معمولی حد تک بڑھ چکا ہے اور جتنا ان ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اتنے ہی وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والے  کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔ مختلف ہوٹل شہریوں کو غیرمعیاری کھانا فروخت کر کے ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکان میں بیٹھا ایک شخص کباب بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے لیے وہ ہاتھ سے انڈا مکس کر کے کالے رنگ کے ناقص آئل میں ڈالتا ہے اور اسے شیلف پر رکھے ہوئے قیمے میں...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی ہیں اور یہ قوم کے لیے ایک فخر کا مقام ہے۔ "مریم نواز نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے اور یہی ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔ ان کی قیادت اور طرز حکمرانی نے نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ کے عوام کو بھی متاثر کیا ہے۔ "آپ کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ سندھ کے لوگ بھی اب مریم نواز کے وژن کے دیوانے ہو رہے ہیں۔ "متکبر اور غرور سے بھرے وہی لوگ ہیں جو اقتدار میں دو یا تین مرتبہ آ...
	بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
	cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
	سویڈن کی مشہور فلم ‘How to Train Your Dragon’ کا لائیو ایکشن ورژن 13 جون کو ریلیز ہو رہا ہے، لیکن اس کا جائزہ دیکھنے والوں میں ملا جلا تاثرات چھوڑ گیا ہے۔  نیو یارک پوسٹ کے مطابق یہ فلم ویژوئل طور پر شاندار اور جذباتی لمحات کے باعث کافی دلکش محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر نوجوان ہیرو ہک اپ (Mason Thames)  اور اس کے زخم خوردہ ڈریگن ٹوتھلیس کے رشتے کی تصویر کشی بہت مؤثر ہے۔  دیگر تنقید نگاروں کا ماننا ہے کہ لائیو ایکشن کی وجہ سے اینیمیشن میں موجود وہ جادوی کشش اور بے ساختگی کہیں ضائع ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار عادل خان نے چینی اینیمیٹد فلم ’نیژا 2‘ کے حوالے...
	نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگانا تو بہت اچھا فیصلہ ہے۔یہ بات میاں نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ واپسی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئی کہی ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے تو یہ بات میں نے ابھی نہیں سنی۔
	وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف پاکستان کی سالمیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سے نہیں لڑنا چاہتا، جو بھی پوچھے گا، اسے کہوں گا کہ عمران خان بھی اتنا ہی اچھا ہے جتنا ہمارا لیڈر، کیونکہ آج معاملہ صرف پاکستان کا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج کے باوجود پہلگام حملہ نہ روک سکا اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن مکار بھی ہے، بدنیت بھی اور بے وقوف بھی، لیکن پاکستان متحد ہے اور...
	لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی سیم بلنگز کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر سے ہمیشہ اچھا مقابلہ رہتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کی شکست سے سبق سیکھا اور اپنے کھیل میں بہتری لائے، بطور بیٹنگ لائن ہم نے پارٹنر شپ کو اہمیت دی۔  سیم بلنگز کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور ڈیرل مچل نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، رشاد حسین نے بہت زبردست بولنگ کی، مڈل اوور میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ماحول ایک فیملی جیسا ہے، اردو کے الفاظ بولنا سیکھے ہیں، مقامی پلیئرز سے ہم آہنگی اچھی ہوتی ہے۔ لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی کا...
	 خواب دکھانا ہر دور کے حکمرانوں کی عادت رہی ہے ،یہ ایک ایسی چوسنی ہے جسے ہر بار عوام بھی پذیرائی بخش دیتے ہیں ۔وہ بھول،جاتے ہیں کہ پہلے بھی کئی ایسے،خواب ان کی آنکھوں میں سجائے گئے۔ایسی دلکش اور خوش نما چوسنیاں انہیں مہیا کی گئیں جو ایسی ثابت ہوتی ہیں کہ کچھ لذت عطا کرنے کی بجائے دھیرے دھیرے ان کے وجود کیلئے جونکیں بن جاتی ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف کا نیا خواب دلوں میں ایک جوت تو جگا گیا ہے بجلی سستی کررہے ہیں مگر اس خواب کی تعبیر کیا سامنے آتی ہے یہ راز جلد کھل جائے گا ۔دراصل یہ حکمرانوں کی وہ گتھیاں ہوتی ہیں جنہیں سلجھاتے، سلجھاتے ان کے دماغ کی طنابیں...
	 لاہور:  گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوزایازخان کا کہنا ہے کہ ہمیں الٹی میٹ دہشت گردی کا سامنا ہے، حالات اتنے زیادہ بہتر ہو گئے تھے کہ اس کے بعد لگتا تھا کہ شاید اس ملک میں کبھی دہشت گردی تھی نہیں اب اس نے پھر سر اٹھا لیا ہے، وہ کہتے ہیں نہ کینسر دوبارہ ہو جائے تو اس پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر آپ نے قابو پالیا یہ پھر ہو گئی.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ تو ریاست کے کرنے کے فیصلے ہیں کہ اسٹیٹ ہارڈ ہونی چاہیے یا سوفٹ ہونی چاہیے، ریاست بہتر سمجھتی ہے کہ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی میں سندھ کی جماعتوں سے ملیں گے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کےلئے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں،رمضان آرہا ہے،آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا، لیکن کچھ سرگرمیاں اس سے پہلے بھی ہیں۔ ہم آئین کی بالادستی کےلئے آواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے،ملک گیر تحریک شروع کرنے لگے ہیں، ہم رکنے والے نہیں، رمضان میں بھی ہمارے پاس آپشن موجود ہیں،جنید اکبر اچھا کام کررہے ہیں،...
	کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی نائب ناظمہ عظمیٰ عمران نے کہاہے کہ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو خلق خدا کے لیے نفع بخش ہو،عمدہ اخلاق قرآن کے معلم کا بنیادی وصف ہے جو مدرس کے بیان کو پرتاثیر بناتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شمالی میں مدرسات سے “میں اور میرے اخلاقیات” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ عمران کا کہنا تھا کہ سیرت نبوی ﷺپر مشتمل اخلاق مومن کو اللہ، فرشتوں اورآس پاس بسنے والوں کا محبوب بناتا ہے اور دعوت کے کام کو آسان کر دیتا ہے،نرمی پیغمبرانہ اخلاق میں سے ہے،نبوی مشن کے علمبرداروں کو اپنے عقائد اور ایمان میں سخت اور مضبوط ہونا ہے لیکن لوگوں سے معاملات میں...
	 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے موقف کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، فیصلہ سنانے میں تاخیر تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، بانی پی ٹی آئی جیل سے ضمانت پر ہی باہر آسکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں 70 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، شہزاد اکبر نے بھی پیسے لیے، برطانیہ کی کرائم ایجنسی کے ذریعے حکومت پاکستان کو پیسے دیئے گئے، القادر ٹرسٹ کیس میں منی لانڈرنگ کو پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کابینہ میں بند لفافے کی منظوری دی، القادر ٹرسٹ کیس میں جرمانے کی رقم کو ذاتی...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمیں الزامات کا کھیل ختم کرنا ہوگا، آئین اچھا ہے یا برا، اس کو فالوکرنا چاہئے۔ شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ کسی کو آئین پسند نہیں تو ملکر اسے تبدیل کریں لیکن توڑیں نہیں،ان کا کہناتھا کہ معیشت ٹھیک ہو گی تو ملک بھی ٹھیک ہو جائے گا، آج کا نوجوان معاشی حل چاہتا ہے،آپ نے جو کرنا ہے آئین کے اندر رہ کرکرنا ہے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آئین سے باہر جاتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے،جو کہتا ہے مجھے کام نہیں کرنے دیا ، اسے چاہئے استعفیٰ دے  اور گھر جائے۔  عمران خان کی جانب سے این آر اوپر دستخط کا سوال، حامد رضا نے کیا جواب...