محمد عامر سے ہمیشہ اچھا مقابلہ رہتا ہے: سیم بلنگز
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی سیم بلنگز کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر سے ہمیشہ اچھا مقابلہ رہتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کی شکست سے سبق سیکھا اور اپنے کھیل میں بہتری لائے، بطور بیٹنگ لائن ہم نے پارٹنر شپ کو اہمیت دی۔
سیم بلنگز کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور ڈیرل مچل نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، رشاد حسین نے بہت زبردست بولنگ کی، مڈل اوور میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ماحول ایک فیملی جیسا ہے، اردو کے الفاظ بولنا سیکھے ہیں، مقامی پلیئرز سے ہم آہنگی اچھی ہوتی ہے۔
لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی کا مزید کہنا ہے کہ پہلا پی ایس ایل ہی میرا پہلا فرنچائز ٹورنامنٹ تھا، پاکستان آ کر کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، دنیا میں کسی کو شک نہیں کہ پاکستاں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔
سیم بلنگز نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ، پاکستان اور دیگر ملکوں کی لیگز بھی بہترین ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آیوشمان کھرانہ نے اپنی سپر ہٹ فلم کیلئے کتنا معاوضہ لیا تھا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
بالی ووڈ کے اداکار آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف ایک روپیہ معاوضے پر اپنی سپر ہٹ فلم ’اندھا دھن‘ کی تھی۔
آیوشمان کھرانہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی فلم ’اندھا دھن‘ کی کامیابی کے بعد خاص طور پر چین میں اس کی غیر معمولی پذیرائی کے باعث انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ ملا۔
یاد رہے کہ ان دنوں فلمی دنیا میں اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں اور بھاری بجٹ پر بحث جاری ہے، جہاں کئی فلم ساز اس بات پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں کہ بعض اوقات اداکاروں کی فیس فلم کے کل بجٹ کا 60 سے 70 فیصد تک کھا جاتی ہے۔
تاہم آیوشمان کھرانہ خود کو اس دوڑ سے الگ قرار دیتے ہیں آیوشمان کے مطابق وہ ہمیشہ پروڈیوسر دوست اداکار رہے ہیں، ’میرے لیے سرسوتی، لکشمی سے پہلے آتی ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ فلم کی کامیابی ہوتا ہے، اگر فلم اچھا بزنس کرے تو اداکار کو زیادہ ملنا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیس میں اضافے کے معاملات اپنی مینجمنٹ پر چھوڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا جی ’میں ایک فنکارانہ ذہن رکھنے والا پنجابی ہوں، حساب کتاب کی باتیں مجھے کم سمجھ آتی ہیں‘۔