لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی و دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔پرنسپل اور ایم ایس نے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں سے ادویات و علاج کی سہولت بارے استفسار کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امراض قلب کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔مریضوں کو علاج اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب ہسپتالوں کے امور میں بہتری لا رہی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق

پڑھیں:

جڑانوالہ‘ چنیوٹ دورہ‘ عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری

چنیوٹ‘ جڑانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب و انچارج محرم انتظامات فیصل آباد ڈویژن، عظمیٰ بخاری نے عشرہ محرم الحرام کے انتظامی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد نے ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ "عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا خلا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔"انہوں نے جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس داران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ "محرم، رواداری، بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ہم سب اضلاع میں متحرک ہیں تاکہ ہر سطح پر امن و انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ تمام جلوسوں اور مجالس کے روٹس کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ فلیش پوائنٹس پر خصوصی الرٹ، سکیورٹی اداروں کی مکمل ہم آہنگی اور امن کمیٹی کے علماء کرام سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شرانگیز یا نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے  منتظمین سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جلوس منتظمین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جڑانوالہ کا بھی دورہ کیا۔  مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول، جلوس کے روٹس، سبیلوں، فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے جلوس کے داخلی و خارجی راستے علیحدہ رکھنے، کنٹرول روم کے سی سی ٹی وی کیمروں کو مکمل فعال رکھنے اور رضاکاروں کو تربیت دے کر تعینات کرنے کے احکامات دیئے۔  عظمیٰ بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایام عاشورہ کے دوران تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں نکاسی آب کے خاص انتظامات کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر، ایس ایس پی آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر کو چارج چھوڑنے کا حکم
  • اسمبلیاں مار دھاڑ اور ہنگامہ آرائی کے لئے نہیں بنیں ،سعد رفیق
  • عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی : سلمان رفیق
  • وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
  • صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
  • خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا
  • جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام نہیں بدلا:مریم اورنگزیب
  • جڑانوالہ‘ چنیوٹ دورہ‘ عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح: عظمیٰ بخاری