یوم عاشورہ سے قبل تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے، سی ای او واٹر کارپوریشن
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سی ای او واٹر کارپوریشن نے تمام افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں مذہبی قائدین بالخصوص جعفریہ الائنس سمیت دیگر مذہبی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ واٹر کارپوریشن ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، یوم عاشورہ سے قبل شہر بھر میں بالخصوص مساجد امام بارگاہوں مجالس گاہوں سبیلوں اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے مثر اور غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ تمام کھلے مین ہولز کو محفوظ بنانے سیوریج اوور فلو کا خاتمہ کرنے اور پانی کے رسا کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت واٹر کارپوریشن کے دیگر اعلی حکام اور جعفریہ الائنس کے تمام اضلاع کے کوآرڈینیٹرز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے شہر بھر میں بالخصوص مساجد امام بارگاہوں مجالس گاہوں سبیلوں اور جلوسوں کے روٹس فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کی درخواست کی۔
سی ای او واٹر کارپوریشن نے تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ وہ تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔ انہوں نے تمام افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں مذہبی قائدین بالخصوص جعفریہ الائنس سمیت دیگر مذہبی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں اور عزادارانِ امام حسین کو بہتر فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات مہیا کرنا ادارے کی اخلاقی اور انتظامی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنماؤں نے محرم الحرام کے لیے کیے جانے والے غیر معمولی اقدامات اور بھرپور تعاون پر واٹر کارپوریشن حکام کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفریہ الائنس کے کے دوران اور ان
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، پنجاب میں 27 شوگر ملز نے کرشنگ شروع کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کین کمشنر پنجاب کی کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی کام کر گئی اور 27 شوگرملزنے کرشنگ شروع کر دی ہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے تیار کی گئی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو ایک دو روز میں پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر نے چینی سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی تجویز کے مطابق نئی شوگرملز لگانے پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں گی جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کوٹے کا نظام بھی مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش شامل ہے‘حکومت چاہتی ہے کہ چینی کی قیمتوں کا تعین درآمد و برآمد اور مارکیٹ فورسز کے ذریعے ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کرشنگ دسمبر کے پہلے ہفتے تک تاخیر کا شکار بھی ہوتی ہے تو ملک میں چینی کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔