لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے زیرِ حراست 2 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ماڈل ٹاؤن کے زیرِ حراست 2 ریکارڈ یافتہ ڈاکو مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس کے زیرِ حراست ملزمان فضل الرحمان اور امیر کو برآمدگی کے لیے کاہنہ لے کر جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔
ملتان میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ۔
جوابی فائرنگ کے دوران دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
ملزمان بینک ڈکیتیوں اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل جیسی 100وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس نے مفرور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی سی ڈی
پڑھیں:
پسند کی شادی پر بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔