ویٹرز نے شادی ہال میں ہی واردات ڈال دی، لاکھوں کا سامان لے اُڑے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور:
شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔
پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5 اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اُڑے تھے۔ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا شادی ہال کے مالک کے ساتھ لین دین کا معاملہ چل رہا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے مل کر واردات کی۔
پولیس نے بعد ازاں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 5 اے سی چلر اور 2 ڈیپ فریزرزبرآمد کرلیے۔ ملزمان میں چاند، بابر اور شان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی ہال
پڑھیں:
اقدام قتل، پولیس پر حملے کے ملزمان کی سزا ختم کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں3 سال سے جیل میں قید مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت، عدالت نے مجرموں کی استدعا منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ جتنے دن مجرموں میں جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے، مجرموں کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔ مجرم محمد وقاص اور بلال پر 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا گیا تھا، مجرموں کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا تھا، مجرموں کے خلاف مقدمہ اقدام قتل، پولیس پر حملے کرنے کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا، مجرموں کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، مجرموں کے خلاف مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں 2023ء میں درج ہوا تھا۔