سی سی ڈی اہلکاروں سے مبینہ مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
رانا فاران یامین: لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی جانب سے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں CCD کینٹ ٹیم کی کارروائی کے دوران 26 سالہ حسین نامی ملزم مارا گیا۔ CCD ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے باٹا پور سے تھا۔ CCD سول لائنز کی ٹیم کی کارروائی میں دو ملزمان دلاور اور عابد ہلاک بھی ہو گئے اور دونوں کا تعلق چاہ میرا سے تھا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
تینوں مبینہ ملزمان سی سی ڈی اہلکاروں کی حراست میں تھے اور انہیں ریکوری کے لیے مختلف مقامات پر لے جایا جا رہا تھا اسی دوران ان کے ساتھیوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر تینوں ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تمام ہلاک ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہو گئے
پڑھیں:
لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، میانوالی، خوشاب،لیہ، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔(جاری ہے)
صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ر ہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت28 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 116فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوںیو ایم ٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 105،عسکری ٹین 88، لا ہور امر یکن سکول105، عبد اللہ کھو کھر ہا ئوس 102،جوہر ٹاون 75، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 99 اور شا ہراہ قائد اعظم پر 82 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔