2025-04-28@01:19:52 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«خوشحال گڑھ»:

    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
    اسرائیل  نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ پر حملہ کیا جس کے  نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم کے  3 کارکن شہید اور  7 زخمی  ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے منگل کے روز بیروت پر ایک اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد کی اموات کی تصدیق کی جب کہ  اسرائیل نے 4 ماہ کی جنگ بندی کے دوران ملک کے دارالحکومت پر دوسرے حملے کا اعلان کیا۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے لبنان کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں شہر پر حملہ کرنے کے چند دن بعد حزب اللہ کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی قومی...
    -— فائل فوٹو مظفر گڑھ پولیس نے رشوت لینےکے الزام میں ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتا کر کے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ کراچی: پولیس کی کارروائی، رشوت خور پولیس انسپکٹر گرفتارکراچی میں سی آئی اے پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز ثابت ہوئی ہیں۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسٹاف کی من پسند جگہ پر تعیناتی کے لیے ملزم موبائل اکاؤنٹ پر رشوت لیتا تھا۔
    اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کو داعش کا گڑھ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ، مجیدبریگیڈ ، ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی دیگر باقیات اب بھی عالمی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کی ششماہی رپورٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا عالمی کوششوں کے باوجود القاعدہ اور اس سے منسلک دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی کوششوں سے ہی القاعدہ کوافغانستان سے بڑی حد تک ختم کیا جاسکا ہے۔ لیکن افریقہ اوردوسرے خطوں میں اس کی باقیات اب بھی موجود ہیں۔ انھوں نے اس بات کو یکسر مسترد کردیا کہ داعش کی...
    مظفر گڑھ میں زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون نے 2 ملزمان پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگا کر عدالت میں بھی ان کے خلاف بیان دیا تھا۔ملتان کی رہائشی خاتون کی جانب سے مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں 2 نامزد ملزمان کیخلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ 8 جنوری کو وہ دوائی لینے رجب طیب اردوان اسپتال جا رہی تھی۔اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لاہور: پولیس اہلکار...
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ایک عجیب و غریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے کے الزام میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مظفرگڑھ کے قصبے رنگپور میں خاتون کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ملزمان پر 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے چوری کیا گیا گوبر بھی برآمد کرلیا...
    سانگھڑ (نمائندہ جسارت) ضلع کی سابق ایم این اے اور جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی نعمت سے مالا مال سانگھڑ مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، تیل و گیس کی رائلٹی کے اربوں روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں؟ کچھ نہیں پتا؟ ضلع میں 460 اسکول بند ہیں، تعلیم تباہ ہو چکی، اسپتالوں میں علاج کی سہولیات موجود نہیں، امن وامان کی صورتحال اس قدر ابتر ہے کہ شام کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، ضلع بھر میں منشیات، گٹکا سفینہ اور آئس عام ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، پولیس منشیات چلوانے کے ماہانہ کروڑوں روپے بھتا وصول کرتی ہے، ضلع بھر میں پینے...
۱