Jang News:
2025-09-18@00:28:22 GMT

مظفر گڑھ: رشوت خور ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

مظفر گڑھ: رشوت خور ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

-— فائل فوٹو

مظفر گڑھ پولیس نے رشوت لینےکے الزام میں ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتا کر کے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی: پولیس کی کارروائی، رشوت خور پولیس انسپکٹر گرفتار

کراچی میں سی آئی اے پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں سی آئی اے پولیس انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز ثابت ہوئی ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسٹاف کی من پسند جگہ پر تعیناتی کے لیے ملزم موبائل اکاؤنٹ پر رشوت لیتا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار

غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا،  ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 ویں جماعت کے لاپتا طالبعلم پر چرس کا مقدمہ قائم
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
  • جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
  • جرمنی؛ گستاخِ اسلام کو چاقو مارنے کے الزام میں افغان نژاد شخص کو عمر قید
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
  • ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی