2026-07-24@11:48:32 GMT
تلاش کی گنتی: 40
«ریسٹورنٹ مالک»:
جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔ مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی...
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹس کیس میں عدالت نے فیصلے میں ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔ انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے استغاثہ کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔ فیصلے کے پیرا نمبر 36 میں موجود غلطی کی درستگی کے لیے استغاثہ نے درخواست دائر کی، غلطی سے چار ممالک کا نام فیصلے میں لکھا گیا۔ فیصلے کے مطابق اسٹینوگرافر نے تحریری جواب میں بتایا کہ یہ جملہ دیگر چند جملوں کے ساتھ فیصلے کی تصحیح کے دوران حذف کر دیا گیا تھا۔ جملہ حتمی پرنٹ کے وقت غلطی سے دوبارہ فیصلے میں شامل ہو گیا۔ فیصلے کے مطابق اسٹینوگرافر...
ایمان مزاری ٹوئٹس کیس کا فیصلہ، عدالت کا ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف حذف کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کے فیصلے میں ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف استغاثہ کی درخواست پر حذف کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت کے جج افضل مجوکہ نے استغاثہ کی درخواست پر ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کیس کے فیصلے میں ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ فیصلے کے...
انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کے فیصلے میں ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف استغاثہ کی درخواست پر حذف کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت کے جج افضل مجوکہ نے استغاثہ کی درخواست پر ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کیس کے فیصلے میں ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیرا گراف حذف کرنے کا حکم جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ فیصلے کے پیرا نمبر 36 میں موجود غلطی کی درستی کے لیے استغاثہ نے درخواست دائر کی، غلطی سے چار ممالک کا نام فیصلے میں لکھا گیا تھا اور اسٹینوگرافر نے اپنے...
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عبد الحفیظ نے پشاور کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتہ طلب کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف موبائل نمبرز کے ذریعے ریسٹورنٹ کے مالک سے رابطہ کیا اور بھتہ طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار افغان مہاجر کی ضمانت منسوخ کرکے عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار افغان مہاجر کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج فرید علیزئی نے کی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کرتے ہوئے اسے جیل میں رکھنے کا حکم دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست نیو جرسی میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے نے نہ صرف مقامی پولیس بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا، جہاں ایک گٹار اسٹور میں چوری کرنے والا شخص کچھ ہی وقت بعد خود ہی واپس لوٹ آیا، تمام چوری شدہ سامان رکھ گیا اور جاتے جاتے ایک معذرت خواہانہ پیغام بھی چھوڑ گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارک اسٹریٹ میوزک کے مالک بزی لیوائن اپنے اسٹور سے قیمتی سازوں کی گمشدگی کے بعد صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص خاموشی سے دکان میں داخل ہوا، چوری شدہ تمام اشیا واپس رکھیں اور کسی گفتگو کے بغیر باہر کی جانب روانہ ہو گیا۔لارک اسٹریٹ...
امریکا کے نیوجرسی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک چور نے گٹار اسٹور سے چوری شدہ تمام اشیا واپس کر دیں اور معافی نامہ بھی چھوڑا۔ چور نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ وہ نشے میں تھا اور اسٹور مالک کے لیے نیک خواہشات بھی بھیجیں۔ لارک اسٹریٹ میوزک کے مالک بزی لیوائن کے مطابق، چور نے دو مینڈولینز جو پہلے چوری کی گئی تھیں، واپس اسٹور میں رکھ دیں۔ مالک نے بتایا کہ وہ دروازے کی طرف بھاگا تو چور سڑک کی طرف بھاگ چکا تھا۔ بعد ازاں اس نے پولیس کو اطلاع دی تاکہ چور کو پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ لیوائن نے اسٹور کے فیس بک پیج پر چور کے معافی نامے...
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی ملکوں کے اعتراض کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا...
عرب اور مسلم ممالک نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے کردار پر اعتراض کیا، جس کے نتیجے میں انہیں غزہ کے انتظام کے لیے تجویز کردہ ’امن کونسل‘ سے ہٹا دیا گیا ہے، اب متوقع ہے کہ وہ اس کے بجائے ایک چھوٹی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہودی اخبار یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا کہ ٹونی بلیئر اب اس کونسل کی رکنیت کے لیے زیرِ غور نہیں ہیں، جس کی تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی تھی، یہ معلومات ان لوگوں سے حاصل ہوئی ہیں جو بات چیت سے واقف ہیں۔ ٹونی بلیئر واحد عوامی طور پر منسلک شخصیت تھے، جب ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے بعد انتظام کے لیے اپنے 20 نکاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرام باغ میں ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ مانگنے کا ڈراپ سین ہوگیا ، کال بھتہ گینگ وار سے نہیں بلکہ ملائشیا میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے شخص نے کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ میں ایک ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ مانگنے کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس نے معاملے کی تفصیلات جاری کیں، جس میں بتایا بھتہ ملائشیا میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے حماد نے فون کال پرمانگا ، حماد نے ریسٹورنٹ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے مالک کا نمبرحاصل کیا۔ ملزم حماد، جو ملائشیا میں مقیم ہے اور لاہور سے تعلق رکھتا ہے، نے فون کال کے ذریعے ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ طلب کیا۔ملزم نے گینگ وار کے نام پر بھتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ریسٹورنٹ مالک سے 20 لاکھ روپے بھتا مانگنے کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کرلیا گیا، ملزم نے میں 3لاکھ روپے کا تقاضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم پہلے ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتے کی مد میں 20لاکھ روپے مانگے پھر یہ رقم کم کرکے 3 لاکھ روپے کردی، متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ انٹرنیشنل نمبروں سے بھتے کی کال موصول ہوئی۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک ٹو‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد ہونے والی مشترکہ مشق 8 سے 19 نومبر تک منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں شامل طریقہ کار، تکنیک اور تعاون کو بہتر بنانا تھا، جس کے لیے شہری علاقوں میں آپریشنز اور دھماکا خیز مواد سے تیار اشیاء کو تلف کرنے کے عملی اقدامات پر...
سیل پھاڑکر ریسٹورنٹ کھولنے پر تھانہ گلشن میں مقدمہ درج کرایا گیا اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ جویریہ اشرف کا انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن (رپوٹ/ ایم جے کے )چولہا ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف تھانہ گلشن میں مقدمہ درج، مقدمہ لگائی گئی سیل کو پھاڑنے اور ریسٹورنٹ کو کھولنے پر درج کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ کا انکروچمنٹ کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ گلشن جویریہ اشرف کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کے آگے انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن جاری ہے ، مسکن چورنگی پر قائم چولہا ریسٹورنٹ کے مالک اکرم کے بیٹے راؤ علی نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے لگائی گئی سیل والی مہر کو پھاڑ کر ریسٹورنٹ کھول...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ گھر والوں نے دباؤ میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔ متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔ حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376 شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ...
ڈاکٹر عبد المالک سکریہ جو گلوبل کمپین ٹو ریٹرن فلسطین موومنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، یہ ادارہ اس وقت دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں فلسطین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ ڈاکٹر عبد المالک سکریہ نے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر بیروت میں موجود اسلام ٹائمز کے نمائندے نادر بلوچ کو خصوصی انٹرویو ریکارڈ کرایا ہے جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںڈاکٹر عبد المالک سکریہ جو گلوبل کمپین ٹو ریٹرن فلسطین موومنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، جو دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک میں فلسطین کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ وہ فلسطین کاز کی حمایت میں عالمی سطح پر کام کر رہے ہیں اور آج لبنان میں موجود ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے مزید جارحیت کی تو وہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب روسی جنگی طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود میں دراندازی کی، جس پر نیٹو اور یورپی یونین نے شدید احتجاج کیا۔ دوسری جانب ماسکو نے خلاف ورزی سے انکار کیا ہے۔ اطالوی ایف-35 طیارے، جو نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کا حصہ ہیں، سویڈن اور فن لینڈ کے طیاروں کے ساتھ مل کر روسی جہازوں کو روکنے کے لیے...
زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے: شہباز شریف
---فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹوراِزم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے لندن میں اجلاس ہوا۔لندن سے زوم پر منعقدہ اجلاس میں وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِتجارت جام کمال، عطاتارڑ، وزیرِاقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ ماحولیات مصدق ملک اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کی کہ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ وزیراعظم آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے...
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل 2012 اور بھارت نے 2016 میں میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے تھے۔ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے بھارت کے پانچ اور سری لنکا کے دو وینیوز پر ہوں گے۔ فائنل بھارتی شہر احمدآباد میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے شیڈول فائنل کر لیا ہے اور شریک ممالک کو اس...
عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ایسی ڈش پیش کر رہا ہے جو اس سے قبل کسی مقامی مینو میں نہیں دیکھی گئی — گرل شدہ گدھے کا گوشت۔ خلیجی اخبار’ گلف نیوز‘ کے مطابق یہ دعویٰ ایک عراقی انفلوئنسر کی شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد وائرل ہوا، جس میں وہ اور اس کے 2 ساتھی اس ریسٹورنٹ میں کھانے گئے۔ انہوں نے کباب اور گرل گوشت کھایا اور اسے ‘اب تک کا سب سے مزیدار گوشت‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہرسال قریباً 60 لاکھ گدھے کس دوا کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں؟ ایک ساتھی...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے...
لاہور: ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے وسطی ايشيا کے بين الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والےبائيکرز اور سياحوں کے اعزاز ميں ايک خصوصی الوداعی تقريب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان کی دل مو ہ لینے والی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعريف کی۔ انہوںنے ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے تعاون پر دلی شکريہ ادا کیا ۔اور دوستانہ رويے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے اور ان ميں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کيا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشيرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقريب اقتصادی تعاون تنظيم...
کراچی کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی پر ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کےلیے میسج بھیجا گیا۔ اس حوالے سے ریسٹورنٹ مالک کا کہنا تھا کہ پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔ ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ Post Views: 2
ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔قومی ایئرلائنز کے مطابق خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانیوالی پروازیں عمان کی فضائی حدود جبکہ سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جا رہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے. اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیوجرسی کے ایک اسٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کیے۔ تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔ مزید پڑھیں: "بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی" نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام...
رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں سے جہاں روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں ہر ملک اور علاقے میں اپنی اپنی روایات اور تہذیب کے مطابق پکوان بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں پکوڑوں کے بغیر افطاری کا تصور بھی محال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں پکوڑوں کی ریکارڈ فروخت ہوتی ہے۔ متحدہ عرب امارات بھی متعدد ایشیائی ممالک کے باشندوں کا دوسرا مسکن ہے۔ یہاں آباد پاکستانی، بھارتی، بنگلادیشی وغیرہ رمضان میں روایتی پکوان کھانا چاہتے ہیں۔ دبئی میں اس مقصد کے لیے 1968 میں ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ قائم ہوا تھا جہاں اب رمضان کے دوران روزانہ اوسطاً 35 ہزار سموسے فروخت ہوتے ہیں۔ یہ ریسٹورنٹ نہ صرف دبئی بلکہ ابو ظہبی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آج بروز ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ ہے، جبکہ پاکستان، ایران اور عراق کے علاوہ متعدد دیگر ممالک میں رمضان کا آغاز کل اتوار سے ہو گا۔ سعودی عرب میں کل جمعے کے روز رمضان کے چاند کی رویت کے بعد وہاں کی سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا، ''سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بروز ہفتہ ماہ رمضان کا پہلا دن ہو گا۔‘‘ اس کے علاوہ مصر، الجزائر، اردن، لیبیا، فلسطینی علاقوں، سوڈان اور تیونس میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ متحدہ عرب امارات اور آبادی...
جاپان میں ایک رامین (نوڈلز) کی دکان کے مالک نے دو مرد گاہکوں سروں پر انعام رکھ دیا ہے جس نے ان کی ریسٹورنٹ کا برا ریویو دیا۔ کیوٹو میں اعلی درجہ والے رامین ریستورنٹ ’تویوجیرو‘کے مالک نے دونوں گاہگوں کیخلاف جنگ کا اعلان کیا ہے اور انسٹاگرام پر دونوں کو دھمکی دی کہ جنہوں نے کھانے کے بعد ون اسٹار ریویو چھوڑا۔ مالک نے گاہگوں کی شناخت اور انہیں ٹریک کرنے والوں کیلئے نقد انعام کے ساتھ ان کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ مالک نے پوسٹ میں کہا کہ میں نے آپ کا ریویو دیکھا۔ ہم آپ جیسے لوگوں کو گاہک نہیں سمجھتے۔ لیکن آپ کو اب باہر کھانا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ کسی دن آپ...
کراچی ائیرپورٹ —فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مختلف وجوہات پر 47 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے، جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ جانے والی طالبہ سمیت 2 نوجوان طلبہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتارسعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا...
WASHINGTON: دنیا کے امیرترین شخص اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے بارے میں ان کے سوانح نگار سیٹھ ابرامسن نے حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے اثر ورسوخ سے امریکا کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیٹھ ابرامسن نے ایکس پر پر بیانات کی سیریز میں ایلون مسک کے حوالے سے خطرناک انکشافات کیے ہیں اور ان کی صحت اور فیصلہ سازی سے متعلق بڑے دعوے کیے ہیں۔ دو سال تک ایلون مسک کے رویے اور عادات کا قریب سے مشاہدہ کرنے والے سوانح نگار ابرامسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک ‘حواس باختہ’ ہوسکتے ہیں...
کراچی سے بیرون ممالک جاتے ہوئے 24 گھنٹے میں مزید 35 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔18 مسافروں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کیلئے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ 3 مسافروں کو ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ ٹور ازم ویزے پر امارات جاتے ہوئے 3 افراد کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب، یو اے، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانی بے دخل چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ ٹمپریری ایمپلائمنٹ پرمٹ پر ملائشیا جاتے ہوئے...