16 ممالک جانیوالے 47 مسافر کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی ائیرپورٹ —فائل فوٹو
کراچی ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مختلف وجوہات پر 47 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے، جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ جانے والی طالبہ سمیت 2 نوجوان طلبہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے سی وزٹ ویزے کے 1، ترکی میں فیسٹیول نمائش کے لیے ویزے پر جانے والے شخص کو ایونٹ سے تعلق نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ سعودیہ کے 19 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہے۔
سعودی عرب میں ورک ویزے پر جانے والے 2 افراد کو بلیک لسٹ ہونے پر پرواز سے روک دیا گیا، مالدیپ اور لائبیریا کے آن آرائیول ویزے کے 2 مسافروں کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔
جنوبی افریقا میں رہائشی پرمٹ پر 1 مسافر کو آئی ڈی کے بغیر سفر کرنے پر اُتارا گیا، قطر میں ورک ویزے کے 1 اور ویزا آن آرائیول کے 3، عمان میں فیملی وزٹ کے 2، گیانا میں ملازمت کے ویزے پر 2، گھانا میں ٹورسٹ ویزے پر 2، تنزانیہ اور ملاوی میں ٹورسٹ ویزے پر 2، ملاوی کے ورک پرمٹ پر 2، تھائی لینڈ میں ٹورسٹ ویزے پر 3، ملائشیا اور انڈونیشیا میں ٹورسٹ ویزے پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ٹورسٹ ویزے پر کر دیا گیا ایئر پورٹ ویزے پر 2 آف لوڈ
پڑھیں:
پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال
تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے، اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔ اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔