دبئی کا وہ ریسٹورینٹ جہاں رمضان میں روزانہ 35 ہزار پکوڑے فروخت ہوتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں سے جہاں روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں ہر ملک اور علاقے میں اپنی اپنی روایات اور تہذیب کے مطابق پکوان بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں پکوڑوں کے بغیر افطاری کا تصور بھی محال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں پکوڑوں کی ریکارڈ فروخت ہوتی ہے۔
متحدہ عرب امارات بھی متعدد ایشیائی ممالک کے باشندوں کا دوسرا مسکن ہے۔ یہاں آباد پاکستانی، بھارتی، بنگلادیشی وغیرہ رمضان میں روایتی پکوان کھانا چاہتے ہیں۔
دبئی میں اس مقصد کے لیے 1968 میں ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ قائم ہوا تھا جہاں اب رمضان کے دوران روزانہ اوسطاً 35 ہزار سموسے فروخت ہوتے ہیں۔
یہ ریسٹورنٹ نہ صرف دبئی بلکہ ابو ظہبی، العین اور یہاں تک کہ یو اے ای- سعودی عرب کے سرحدی علاقے سے بھی آرڈرز وصول کرتا ہے۔
ریسٹورینٹ کے مالک نے بتایا کہ ان کے خریداروں میں پاکستانی، بھارتی، بنگلادیشی تو ہیں ہی لیکن آپ کو حیرات ہوگی کہ سب سے زیادہ اماراتی سموسے خریدتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 1 اور زیارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسموگ اسموگ الرٹ بارش محمکہ موسمیات موسم