بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار افغان مہاجر کی ضمانت خارج، جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عبد الحفیظ نے پشاور کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتہ طلب کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف موبائل نمبرز کے ذریعے ریسٹورنٹ کے مالک سے رابطہ کیا اور بھتہ طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار افغان مہاجر کی ضمانت منسوخ کرکے عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار افغان مہاجر کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج فرید علیزئی نے کی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کرتے ہوئے اسے جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عبد الحفیظ نے پشاور کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتہ طلب کیا تھا۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے مختلف موبائل نمبرز کے ذریعے ریسٹورنٹ کے مالک سے رابطہ کیا اور بھتہ طلب کیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے اپنے آپ کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کارندہ ظاہر کیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں ریسٹورنٹ کے مالک کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزم کو ٹریس کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم عبد الحفیظ کی ضمانت درخواست خارج کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتہ طلب کیا کی ضمانت کے مطابق
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔